بیلاری میں کو ويڈویکسین لگانے کے24 ؍گھنٹوں میں ایک شخص کی موت، دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی موت، حکومت کی وضاحت
بنگلورو، 20؍ جنوری (ایس او نیوز) بیلاری ضلع ڈپٹی کمشنر اور ضلع میڈیکل آفیسر نے بیلاری میں کوویڈ ۔19 لگانے کے 24؍ گھنٹوں کے اندر ہی فوت ہوجانے والے ہیلتھ ورکر 43؍ سالہ ناگراج کے تعلق سے پھیلی افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناگراج کی موت دراصل دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ ویکسین لگانے کے اثر سے نہیں ۔
یہ بیان ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے جاری کیا ہے کہ 43؍ سالہ ناگراج کا تعلق بیلاری ضلع سے ہے۔ وہ محکمہ صحت میں ہیلتھ ورکر ہے۔ 16 ؍ جنوری کی دوپہر ایک بجے اسے کوویڈ ویکسین لگایا گیا تھا۔ صبح ڈیوٹی پر آنے کے بعد اس نے سینے میں درد کی شکایت کی تھی اور تقریباً صبح 9:30 بجے وہ اسپتال میں دیوٹی کے دوران ہی بیہوش ہوگیا ۔ اسے فوری جندل سنجیونی اسپتال لے جایا گیا ۔ 11:15 بجے علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔
بیلاری میں جن ہیلتھ ورکرس نے ویکسین لئے ہیں ان میں کوئی بیماری نہیں ہوئی ہے۔ سب صحت مند ہیں۔ ناگراج کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ ویکسین کے سائڈایفیکٹ سے نہیں ہوئی۔ ضلع ہیلتھ افسروں اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے رپورٹ دے کر واضح کیا ہے کہ ناگراج کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ کوویڈ ویکسین کے اثر نہیں اس پر بحث جاری ہے۔