اسکول پرنسپل کو قتل کی دھمکیاں، فرانس میں 67 لڑکیوں کا عبایا اتارنے سے انکار

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2023, 8:49 PM | عالمی خبریں |

پیرس، 9/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) فرانس میں حکومت کی طرف سے تعلیمی اداروں میں عبایا پر پابندی کے متنازع فیصلے کے خلاف مسلمان کمیونٹی کی طرف سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ سکولوں کی انتظامیہ کو عبایا اتارنے میں سختی برتنے پر دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جب کہ درجنوں مسلمان لڑکیوں نے عبایا اتارنے سے انکار کر دیا جس پر انہیں سکولوں میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔

فرنس کے وسط میں کلیرمونٹ فریرنڈ میں پولیس نے ایک شخص کو سکول کے پرنسپل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے بعد گرفتار کیا ہے۔ پرنسپل نے سیکولرازم کے نام پر مذہبی لباس پر پابندی لگانے کے بعد اپنی بیٹی کو عبایا پہن کر ہائی سکول میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

اس شخص کو کل جمعہ کو رہا کیا گیا تاہم اکتوبر کے آخر میں اسے دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس پر کار سرکار میں مداخلت اور سکول کے پرنسپل کو دھمکانے کے الزام میں مقدمہ چلایا جائےگا۔

سکائی نیوز عربیہ کے مطابق پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ اس شخص کو جمعرات کو گرفتار کیا گیا۔

أمبرواز-بروجيار کے حکام نے ایک ہائی سکول کی طالبہ سے عبایا اتار نے کو کہا تھا لیکن اس نے انکار کر دیا۔ اس کے سکول میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ اس کے بعد اس کے والد نے فون کیا اور اسکول پرنسپل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

خبر رساں ایجنسی "اے ایف پی" نے نیشنل ایجوکیشن کے وزیر گیبریل اٹل کے حوالے سے کہا کہ دھمکیاں "ناقابل قبول" ہیں۔ اسکول کے پرنسپل کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ضلعی میئر نے کہا کہ سکول کے اہلکار جنہوں نے طالب علم کو عبایا میں داخلے سے روکا انہیں جان سے مارنے اور سر قلم کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ اس کے باوجود ہم پر عزم اور ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے ہائی سکول میں سکیورٹی ٹیمیں تعینات کرنے کا اعلان کیا۔

27 اگست کو جبریل اٹل نے سرکاری سکولوں اور اداروں میں عبایا پہننے پر پابندی کا اعلان کیا، جسے جمعرات کو ریاست کی اعلیٰ ترین انتظامی اتھارٹی کونسل آف اسٹیٹ نے منظور کیا ہے۔

وزیر تعلیم کے مطابق اس ہفتے سکول واپس آنے والے 12 ملین طلباء میں سے تقریباً 300 طالبات عبایا کے ساتھ سکول پہنچیں۔ ان میں سے 67 نے عبایا اتارنے سے انکار کر دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔