کرناٹک کے داونگیرے میں ایک لڑکی نے والدین سمیت 4 افرادکو سلایا موت کی نیند؛ کیا ہے پورا واقعہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th October 2021, 12:00 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍اکتوبر (ایس او نیوز )ریاست کرناٹک کے داونگیرے میں مبینہ طور پر ایک لڑکی نے امتیازی سلوک سے تنگ آکر اپنے پورے خاندان کو زہر دے کر ہلاک کردیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جب فارنسک رپورٹ منظر عام پر آئی تو حیرت انگیز طور پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس خاندان کی موت رات کے کھانے میں پائے جانے والے زہر سے ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق داونگیرے میں ایک 17 سالہ لڑکی کو کچھ عرصے سے اپنے خاندان میں امتیازی سلوک کا سامنا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو پڑھائی نہ کرنے کی وجہ سے مارا پیٹا گیا اور کھیتوں میں کام پر بھیج دیا گیا۔ اسے لگا کہ اس کے خاندان کے افراد اس کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہیں۔اس سے تنگ آکر لڑکی نے ایک رات پورے خاندان کیلئے کھانا پکایا اور اس میں زہر ملا کر گھر والوں کے سامنے پیش کیا۔اس کے والدین، چھوٹی بہن اور دادی کھانا کھا کر مر گئیں۔ تاہم ان سب میں اس کے بڑے بھائی کی جان بچ گئی۔ یہ واقعہ جولائی میں پیش آیا تھا لیکن تین ماہ بعد آنے والی فارنسک رپورٹ میں معاملہ منظر عام  پر آیا۔

فارنسک رپورٹ کے مطابق 12 جولائی کی رات لڑکی نے کھانے میں زہر ملا کر اپنے گھر والوں کو کھلایا، جس کی وجہ سے 80 سالہ دادی، 45 سالہ والد اور 40 سالہ والدہ اور 16 سالہ چھوٹی بہن اور 22 سالہ بھائی کی صحت بگڑنے لگی۔سب کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ چاروں ارکان علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ تاہم بھائی کی جان بچ گئی۔پولیس نے بتایا کہ 17 سالہ لڑکی رادھیکا اپنے نانا کے گھر میں پرورش پائی تھی۔ تین سال پہلے ہی اس نے اپنے والدین کے ساتھ رہنا شروع کیاتھا۔ لڑکی کی نانی اور گھر ایک ہی گاؤں میں ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کو لگا کہ اسے نانی کے گھر پر زیادہ پیار مل رہا ہے اور اس کے والدین اس کے بہن بھائیوں سے زیادہ پیار کرتے ہیں اور اس کے ساتھ زیادتی کرتے ہیں، بعض اوقات اسے کھیت میں کام کرنے کیلئے بھیجتے ہیں۔کام نہ کرنے پر اسے مارا پیٹا بھی گیا۔ والدین کے امتیازی سلوک سے تنگ آکر لڑکی نے سب کو مارنے کا منصوبہ تیار کیا اور کھانے میں زہر ملا کر سب کو کھلادیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...