بنگلورو میں دلت ملازم کو ’مین ہول‘ صفائی کے لیے کیا گیا مجبور، مینجمنٹ نے کہا ’غلاظت ڈھونا تمھاری ذمہ داری‘

Source: S.O. News Service | Published on 21st December 2021, 8:51 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍دسمبر (ایس او نیوز) بنگلورو کے ایک مشہور اسپتال میں کام کرنے والے 3 ملازمین کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ انھوں نے ایک دلت ملازم کو سیور کھولنے کے لیے مین ہول صاف کرنے پر مجبور کیا۔ اسی وجہ سے ان کے خلاف پولیس میں معاملہ درج کی گیا ہے۔ یہ جانکاری پولس افسران نے منگل کے روز دی۔ اسپتال کے ہاؤس کیپنگ سپروائزر ڈی راجہ، گلربٹ اور منیجر پر درج فہرست ذات/درج فہرست قبائل انسداد مظالم ایکٹ 1989 کی دفعہ 3(1)(جے) اور ہاتھ سے غلاظت ڈھونے اور بازآبادکاری ایکٹ 2013 کے امتناع کی دفعہ 7، 8، 9 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔

دیودینم، 53 سالہ متاثرہ کی جانب سے کرناٹک سمتا سینک دل اور سماجی فلاح محکمہ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر مدھوسودن کے این کی شکایت کے مطابق کارروائی کی گئی تھی۔ متاثرہ ایک مستقل ملازم ہے اور 21 سال سے اسپتال میں کام کر رہا ہے۔ دیودینم کو خود کو مین ہول میں نیچے اتارنے اور سیور صاف کرنے کے لیے کہا گیا۔ ان کے منع کرنے پر ملزمین نے انھیں سروس سے برخاست کرنے کی دھمکی دی۔ مینجمنٹ نے اسے یہ بھی بتایا تھا کہ ہاتھ سے غلاظت ڈھونے کا کام کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔ جوکھم میں ہونے کے باوجود دیودینم کو مین ہول کو کھولنا پڑا۔ بعد میں انھوں نے سمتا سینک دل سے رابطہ کیا اور بنگلورو کے ہلاسورو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

اس درمیان مدھو (27)، ایک صفائی ملازم (کلینر) بیمار پڑ گیا اور پیر کو میسورو ضلع کے پیریاپٹنا میں ایک مین ہول کی صفائی کے بعد اسپتال میں اس کی موت ہو گئی۔ اس مین ہول میں مدھو سمیت تین میونسپل کارپوریشن کے ملازم کام کرتے تھے، وہ سبھی بیمار پڑ گئے۔ مہلوک کے کنبہ میں بیوی اور دو بچے ہیں۔ ضلع کمشنر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کے بعد افسران نے بیوی کو ایک سرکاری ملازم کے لیے ایک عرضداشت پیش کرنے کے لیے کہا اور معاوضے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...