امفان طوفان کے بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا سلسلہ جاری

Source: S.O. News Service | Published on 21st May 2020, 1:17 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،21؍مئی (ایس او نیوز؍ یو این آئی)  ’امفان طوفان‘ مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں دیگھا سے ٹکرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے ساحلی علاقوں کے ساتھ ریاست کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہو رہی ہے۔ بنگال اور اڑیسہ میں 4.5 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کچے مکانات میں مقیم لوگوں کو بھی شیلٹر ہوم میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی اپنے سینئر افسران کے ساتھ ریاستی سکریٹریٹ میں موجود ہیں۔ براہ راست صورت حال پر نظررکھی جارہی ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے جنوبی 24 پرگنہ کے سندر بن علاقے میں موجود ٹائیگرس کو بچانے کے لئے رپیڈ رسپانس ٹیم تشکیل دی ہے۔ ہندوستانی بحریہ کی ایک ٹیم جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈ ہاربر میں موجود ہے۔ ضرورت پڑنے پر یہ ٹیم چند منٹوں کے نوٹس پر بچاؤ کام کے لئے پہنچ سکتی ہے۔

انڈین کوسٹ کاسٹ کی 20 ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ یہ ٹیم مختصر وقت کے نوٹس پر ریلیف ورک کے لئے پہنچ سکتی ہیں۔ کلکتہ ائیر پورٹ پر تمام فلائی سروس کل صبح 5 بجے تک بند کردی گئی ہیں۔ مغربی بنگال حکومت نے اب تک تک 4.5 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ کل لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے مغربی بنگال اور اڑیسہ کے ایک درجن ممبران پارلیمنٹ سے بات کر”طوفان“ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج رات ریاستی سکریٹریٹ میں ہی قیام کریں گی۔ کلکتہ میں طوفان کی وجہ سے جگہ جگہ درخت گر گئے ہیں۔ بچاؤ ٹیم ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ کچے مکانات میں رہنے والوں کو بھی محفوظ مقام یا شیلٹر ہوم میں منتقل کیا جارہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشرتی فاصلے کے کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ پولس کے مطابق شہر میں تین درجن سے زاید درخت گر گئے ہیں۔

مشرقی مدنی پور میں دیگھا ساحل سمندر کی وجہ سے سیاحتی علاقہ اور یہاں بڑے پیمانے پر ہوٹل ہیں۔ ٹن کے کئی ہوٹل منہدم ہوگئے ہیں۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جب تک طوفان رک نہیں جاتا ہے اس وقت تک بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، درخت کے گرنے کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہیں اور کئی علاقوں میں بجلی بند کردی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔