کووی شیلڈویکسین کیلئے 15,680/افرادنے نام رجسٹرکرایاہے:ڈاکٹر پالکشا

Source: S.O. News Service | Published on 15th January 2021, 8:40 PM | ریاستی خبریں |

چتردرگہ،15؍جنوری(ایس او نیوز) ضلع میں اسی ماہ کی 16تاریخ سے کووی شیلڈ ویکسین دینے کی کارروائی کا آغاز ہونے والاہے،اس کیلئے اب تک 15,680 افراد نے اپنانام رجسٹر کرایاہے۔یہ اطلاع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پالکشا نے دی۔

انہوں نے یہاں گزشتہ روز ضلع کے تمام ہیلتھ ورکرس اور پہلے مرحلے کے کوروناواریئرس کا کووڈ ویکسین دئے جانے کے سلسلے میں طلب کردہ ضلع سطح کی کمیٹی کے اجلاس میں تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ ضلع میں ویکسین دینے کیلئے 197مراکز قائم کئے گئے ہیں،جس کیلئے 187ویکسی نیشن آفیسرس کاتقرر عمل میں لایاگیاہے۔فی الحال 106/پرائمری ہیلتھ سنٹرس میں ویکسین دینے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تین مرحلوں میں ویکسین دی جائے گی۔پہلے مرحلے میں واریئرس کو منتخب کیاگیاہے،ان میں 8,760سرکاری اور 6,920پرائیویٹ ہیلتھ اداروں کے افراد شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایاکہ ضلع میں کووڈ یکسین لینے والوں کے قیام کیلئے علاحدہ کمرہ،ویکسین دینے کیلئے ایک کمرہ اور ویکسین دینے کے بعد ان کی نگرانی کیلئے علاحدہ کمرے کاانتظام کیاگیاہے۔اس سلسلے میں جونیر ہیلتھ اسسٹنٹس،آشاء کارکن سمیت محکمہ صحت کے عملہ کو ضروری تربیت دی گئی ہے۔ڈاکٹر کمارسوامی نے کہاکہ ضلع کے مختلف مقامات پر کووڈ ویکسین کے تعلق سے منعقد کئے گئے پروگرام کامیاب رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کویتا ایس منی کیری نے کہاکہ کووڈ ویکسین کی ذخیرہ اندوزی کیلئے ضلع میں ریجنل سنٹر قائم کیاگیاہے۔اس مرکز میں تقریباً 30/لاکھ ڈوزذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔اس اجلاس میں ضلع پنچایت سی ای او ڈاکٹر کے نندنی دیوی،ریاستی سرویکشن آفیسر ڈاکٹر شری دھر،ڈسٹرکٹ سرویکشن آفیسر ڈاکٹر تلسی رنگناتھ،ڈی ڈی پی آئی روی شنکر ریڈی،محکمہ بہبود خواتین واطفال کے ڈپٹی ڈائرکٹر راجہ نائک،بسویشورا میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پالاکشیاموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...