کرناٹک میں کورونا کازبردست پھیلاؤ، ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ پرعمل لازمی خلاف ورزی کرنے پرجرمانہ،اگلے 15 دن کوئی احتجاج اورریلی نہیں -ریاست میں لاک ڈاؤن کا ارادہ نہیں:ایڈی یورپا

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2021, 10:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،30؍ مارچ (ایس او نیوز)بنگلوروسمیت کرناٹک میں کورونا کے زبردست پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈی یورپا کی قیادت والی حکومت نے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا انکارکرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ ماسک پہننا اور سماجی فاصلے پرہرصورت میں سختی کے ساتھ عمل ہو-

انہوں نے بتایا کہ بنگلورو کے اپارٹمنٹوں میں منعقد ہونے والی مختلف پارٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے -اپارٹمنٹوں میں کسی بھی طرح کی پارٹی منعقد نہیں کی جاسکتی - میسور، کلبرگی، جنوبی کینرا اور اُڈپی اضلاع میں 100 پازیٹیو معاملہ منظرعام پر آئے ہیں - اس کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں گے -

انہوں نے بتایا کہ بروز منگل 30 مارچ سے ماسک پہننا اورسماجی فاصلہ پر عمل لازمی ہوگا- کل سے اگلے 15 دنوں تک ریاست میں کوئی احتجاج اوراجتماع یاریلی نکالنے کی اجازت نہیں - اس کیلئے تمام متعلقہ محکموں کو سخت ہدایت دی گئی ہے - خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی-

ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے کورونا کی روک تھام کے اجلاس میں شرکت کے بعد اخباری کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے مختلف مقامات پر کووڈ کیئر مراکز قائم کئے گئے ہیں -5؍اپریل سے یہ تمام مراکز کام کرنا شروع کردیں گے روزانہ زیادہ ٹسٹ کرنے ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے - اس کام کیلئے محکمہ مال گذاری اورتعلیم کے ملازمین کا استعمال کیا جائے گا- بنگلور سٹی اور دیہی ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں 1630 بستروں کا انتظام کیا گیا ہے - یہ بیڈس کووڈ مریضوں کیلئے ریزروہیں - نجی اسپتالوں میں بھی کووڈ مریضوں کا علاج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے- انہوں نے بتایا کہ کووڈ مریضوں کے علاج اور اس کی روک تھام کیلئے 1,500 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں - انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کسی بھی صورت میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا اس کیلئے اس وباء کو پھیلنے سے روکنا ہے -اس کیلئے عوام کا تعاون بھی درکار ہے -

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...