کلبرگی کے آلند میں کووڈ۔19 سے ایک فوت، اب تک کورونا سے 20 ؍ ہلاک؛ کرناٹک میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیس، متاثرین کی تعداد 518 ہوگئی

Source: S.O. News Service | Published on 28th April 2020, 6:34 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍اپریل (ایس او نیوز) ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ روکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ہر گزرتے دن ہر لمحے کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

آج ریاست میں کورونا وارئس کے مزید 9 کیس سامنے آئے، پیر کے روز ایک ہی دن 9 نئے معاملات نے ریاست بھر میں تشویش کی لہر دوڑادیہے، ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری اتوار شام 5 بجے سے پیر کی شام 5 بجے تک کی تازہ جانکاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق آج 9 نئے کورونا کیس سامنے آئے، اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثرہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 512 ہوگئی ہے۔

آج جن اضلاع میں کورونا وائرس کے پازیٹیو معاملے سامنے آئے ان کی تفیصیل اس طرح ہے۔وجئے پورہ میں 2 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے، دکشن کنڑا میں 2، باگل کوٹ میں 2، منڈیامیں 2 اور بنگلورو میں ایک فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، آج کورونا وائرس کے جملہ 9 معاملے سامنے آئے جس سے اب تک کی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 512 ہوگئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس سے علاج کے دوران اب تک مرنے والوں کی تعداد 20 ہے، جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 193 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے۔

تازہ اطلاع کے مطابق کلبرگی میں کورونا کے مزید 6 ؍ پازیٹیو کیس پائے گئے ۔ جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 518 ؍ ہوگئی۔

24 ؍ اپریل کو 50 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی آج اس نے بیماری کے خوف سے اسپتال کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لیا۔

دریں اثناء ریاستی وزیر طبی تعلیم ڈاکٹر سدھا کر آج شام 6:13 بجے ٹوئٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ ریاست میں کووڈ۔19 سے متاثرہ ایک اور شخص فوت ہوگیا، کورونا وائرس سے فوت ہونے والے شخص کی شناخت 57 سالہ آلند کے رہائشی کے طورپر کی گئی ہے، 21؍اپریل کو اس شخص میں کورونا وائرس پازیٹیو پا یا گیا ، سانس لینے میں دشواری کے سب جی آئی ایم ایس اپستال داخل کیا گیا تھا، اس ہلاکت کے ساتھ کلبرگی ضلع میں کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ ریاست بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں ک یکل تعداد 20 ہوگئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...