رمضان میں مساجد کیلئے سخت پروٹوکول وضع۔ محکمہ اقلیتی بہبود کی طرف سے 7 صفحات پر مشتمل سرکیو لر جاری 

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2021, 6:20 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍اپر یل ( ایس او نیوز ) شہر بنگلور و اور ریاست بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ماہ رمضان کے دوران مساجد میں سماجی فاصلہ اور کو وڈ ضابطہ کی پابندی کے متعلق ایک سرکیولر جاری کیا ہے ۔

محکمہ اقلیتی بہبود کے سکر یٹری پی منی ونن کی طرف سے جاری اس حکم نامہ میں مساجد میں سماجی فاصلہ اور ماسک کی سختی سے پابندی پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مصلیان وضوگھروں سے کر کے آئیں اور اپنے ساتھ مصلی لائیں ۔ 

یہ بھی کہا گیا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر والے افراد اور 10 سال سے کم عمر کے بچے گھروں میں ہی نماز ادا کر یں ۔ سماجی فاصلہ کو ایک دوسرے کے درمیان 2 میٹر مقرر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ مسجد میں داخلہ کی نگرانی کی جا ئے تا کہ سماجی فاصلہ پامال نہ ہونے پائے۔ 

اس طرح مسجد کے داخلی دروازوں پر حرارت کی جانچ کرنے کے لئے تربیت یافتہ عملہ کو متعین رکھنے پر زور دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تھر مامیٹر میں اگر جسمانی حرارت 37.5C  یا 99.5F دکھائی دے تو ایسے افراد کو مسجد میں آنے نہ دیا جائے  اوران کو مشورہ دیا جائے  کہ ڈاکٹروں سے رجوع ہوں ۔مساجد کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ میں بھی فاصلہ برقراررکھنے پر زور دیا گیاہے۔

یہ بھی  بتایا گیا ہے کہ مساجد میں افطار کے اہتمام کے دوران کھانے کے لئے زیادہ مقدار میں لوازمات لانے سے گریز کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ افطار گھروں میں ہی کرلیں۔ تراویح کی ادائیگی میں احتیاط برتی جائے۔ ضرورت پڑے  تو الگ الگ جماعتوں کا اہتمام کیا جائے تا کہ مصلیان کی تعداد زیادہ ہونے پر بھی فاصلہ برقرار رکھا جا سکے۔ مساجد میں صفائی کے اہتمام کی تاکید کی گئی ۔

مساجد کے ذمہ داروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مسجد کے باہر یہ واضح طور پر درج کیا جائے کہ کتنے مصلیان کی گنجائش ہے اور مقررہ تعداد میں مصلیوں کی آمد ہو جائے تو مساجد کے دروازے نماز کی تکمیل تک بند کر دیئے جماعتوں کے لئے امام کا انتظام جائے ۔ 

خاص طور پر سرکیولر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مساجد میں نماز جمعہ کے لئے اضافی جماعتوں کا نظم کیا جائے۔ اس کے لئے محکمہ کی طرف سے اوقات کا مشورہ بھی دیا گیا ہے ۔مساجد کے وضوخانوں کے استعمال کی  صورت میں عام تولیوں کو ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 

تقریبا 7 صفحات پر مشتمل سرکیولر میں ان تمام کی تفصیل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے جو مساجد میں رمضان کے دوران پابندی کے ساتھ نافذ کرنے ہوں گے۔

اصول و ضبوابط

  • مساجد میں سماجی فاصلہ اور ماسک کی سختی سے پابندی پر زور 
  • مصلیان وضو گھروں سے کرکے آئیں اور اپنے ساتھ مصلی لائیں
  • 60 سال سے زیادہ عمر والے افراد اور 10 سال سے کم عمر کے بچے گھروں میں ہی نماز ادا کریں 
  • مسجد میں داخلہ کی نگرانی کی جائے
  • مسجد کے داخلی دروازوں پر حرارت کی جانچ پر زور 
  • مساجد کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ میں بھی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور 
  • کوشش کی جائے کہ افطار گھروں میں ہی کرلیں
  • تراویح کی ادائیگی میں احتیاط برتی جائے

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...