وزیراعلیٰ ایڈی یورپا نے وزیر صحت ڈاکٹر  سدھا کر سے تمام ذمہ داریاں چھین لیں، آکسیجن ، بستروں ، دواؤں اور وارروم کی ذمہ داری الگ الگ وزراء میں تقسیم  

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2021, 11:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5 ؍مئی (ایس او  نیوز ) کرناٹک کورونا وائرس کے قہر میں کمی نہ ہونے کےمیں آثارکو د یکھتے ہوئے وزیراعلیٰ  بی ایس ایڈی یور پا نے وزیر صحت ڈاکٹر سدھاکر سے تمام ذمہ داریاں لے کراپنی کابینہ کے سینئر وزراء میں تقسیم  کر دی ہیں اور تمام ضلع انچارج وزراء سے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں مقیم رہ کر حالات کی مسلسل نگرانی کر یں ۔

منگل کے روز طلب کی گئی ہنگامی کا بینہ میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  ایڈی یور پانے چامراج نگر سانحہ پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ اس واقعے کے لئے جو بھی ذمہ دار ہیں انہیں بخشانہیں جائے گا۔ معاملہ کی جانچ شروع ہو چکی ہے ۔ وزیراعلیٰ  نے کہا کہ کرناٹک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ باعث تشویش ہے ۔ اس صورتحال سے نپٹنے کے لئے وزراء کو الگ الگ ذمہ داری دیدی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوڈ وار روم کے لئے الگ الگ وزراءکو ذ مہ دار بنایا گیا ہے ۔آ کسیجن سے جڑے امور کی نگرانی وزیر صنعت جگد لیش شیٹر کر یں گے۔  کورونا سے نپٹنے کے لئے درکار عملہ، دواؤں ، ریمڈی سیور کی فراہمی اور ان کی کمپنیوں سے بات چیت کی ذمہ داری نائب وزیر اعلی اشوتھ  نارائن کو دی گئی ہے سرکاری اورنجی اسپتالوں میں بستروں کی دستیابی کے متعلق ذمہ داری وزیر محصولات آر اشوک اور وزیر داخلہ  بسوراج بومئی  سنبھالیں گے۔ وار روم کے کال سنٹر کی ذمہ داری اروندلمباولی کو دی گئی ہے ۔ تمام وزراء میں ذمہ داریاں تقسیم کر کے وزیر اعلی نے محکمہ صحت کی کوئی ذمہ داریسدھا کر کونہیں دی ۔

 لاک ڈاؤن کے بارے میں ایک سوال پر وزیر اعلیٰ  نے کہا کہ 12 ؍مئی تک کرفیو کی صورتحال برقرار رہے گی اس کے بعد کیا کرنا ہے وہ بعد میں طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں آکسیجن کی قلت کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ بیرون ریاستوں سے آکسیجن کی آمد میں تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں جندال کمپنی کی طرف سے آکسیجن کی پیداوار کا کام کیا جا تا ہے ، اس کو فراہمی کر نا ٹک کو ہی کر نے کے لئے اس کمپنی سے درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے افزود ڈاکٹروں اور نرسوں کا تقر ر کیا جائے گا۔ تمام وزراء سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے مقررہ اضلاع میں مقیم رہ کر پوری ذمہ داری سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریمڈ یسیور دواؤں کی کالا بازاری کرنے والوں اور اسپتالوں میں فرضی ناموں سے بستر بلاک کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے احکامات دیئے جاچکے ہیں ۔

 وزیراعلیٰ  نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ریاستی حکومت نے صحافیوں کو فرنٹ لائن کور و نا  واریرس  کے طور پر تسلیم کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان تمام کو بھی جلد ہی کور و ناویکسین دیدیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...