کورونا انفیکشن سے بچانے میں ناکام ہے 'این 95 ماسک'، مرکزی حکومت نے کیا متنبہ

Source: S.O. News Service | Published on 21st July 2020, 4:52 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،21؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں کورونا وائرس کے قہر کے درمیان ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ این95 ماسک پہننے سے آپ اس انفیکشن سے بچ جائیں گے تو ایسا نہیں ہے۔ مرکزی حکومت نے این95 ماسک کو لے کر سبھی ریاستوں اور مرکز کے ماتحت ریاستوں کو خط لکھ کر متنبہ کیا ہے کہ لوگ سانس لینے والے این95 ماسک کا استعمال نہ کریں۔

حکومت نے کہا ہے کہ این95 ماسک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نہیں ہے اور استعمال کرنے والوں کے لیے مضر ہو سکتا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں جاری ایڈوائزری پر عمل کرنے کی صلاح بھی دی ہے۔ وزارت صحت میں ہیلتھ سروس ڈائریکٹر جنرل راجیو گرگ کا کہنا ہے کہ آپ کی جانکاری میں لایا جاتا ہے کہ سوراخ والی سانس کی مشین لگے این95 ماسک کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اختیار کیے گئے اقدام کے برعکس ہے کیونکہ یہ وائرس کو ماسک کے دوسری طرف پہنچنے سے نہیں روکتا۔ اس کے مدنظر آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ سبھی متعلقہ لوگوں کو ہدایت دیں کہ وہ فیس/ماؤتھ کور کے استعمال پر عمل کریں اور این95 ماسک کے نامناسب استعمال کو روکیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔