کورونا سے نمٹنے کے لیے الگ الگ ممالک میں 70 ویکسین پر ہو رہا تجربہ: ڈبلیو ایچ او

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2020, 1:07 PM | عالمی خبریں |

بیجنگ، 15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی ) کورونا وائرس (کووڈ-19) پوری دنیا میں وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس کی زد میں اب تک 19 لاکھ سے زیادہ لوگ آ چکے ہیں۔ جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ افراد تو اس وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل ہو چکے ہیں۔ کئی ممالک کے سائنسداں کورونا انفیکشن کے علاج اور ویکسین کی دریافت میں دن رات لگے ہوئے ہیں، لیکن فی الحال کسی کو کامیابی نہیں ملی ہے۔ لگاتار الگ الگ طرح کے کئی تجربے اور تحقیق ہو رہی ہیں۔

اس درمیان ڈبلیو ایچ او نے راحت پہنچانے والی خبر دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے بتایا ہے کہ اس وبا کے علاج کے لیے دنیا بھر میں 70 ویکسین پر کام چل رہا ہے جن میں سے تین انسانوں پر ٹیسٹنگ کے عمل سے گزر رہا ہے۔ عالمی صحت ادارہ کے مطابق اس عمل میں سب سے آگے ہانگ کانگ کی کینسینو بایولوجکس ہے جو کورونا وائرس کے علاج کی دریافت میں سرگرداں ہے۔ دوسرے نمبر پر بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بایو ٹیکنالوجی ہے۔ اس فہرست میں امریکہ کی اینوویو فارماسیوٹیکل بھی شامل ہے جس میں ابھی ہیومن ٹرائل چل رہا ہے۔

کورونا وائرس کے ٹیکہ کو تیار کرنے میں کئی ممالک کی کمپنیاں زور و شور سے مصروف ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لیے صرف روک تھام ہی کافی نہیں ہے۔ ڈرگ انڈسٹری جلد سے جلد دوائی بنانے کا کام کر رہی ہے تاکہ ایک سال کے اندر کورونا وائرس کی دوائی بازار میں اتاری جا سکے۔ بڑے اور چھوٹے دواساز کورونا وائرس کو لے کر ویکسین تیار کرنے کی کوشش میں لگ گئے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کو روکنے کے لیے یہی سب سے اثردار طریقہ ہوگا۔ ڈبلیو ایچ او دستاویز کے مطابق فائجر اِنک اور سنوفی جیسے فارماسیوٹیکل ماہرین کے پاس پری-کلینکل مراحل کے لیے ویکسین امیدوار موجود ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دنیا میں سب سے زیادہ کروڑ پتی نیویارک میں، ایک دہائی میں 48 فیصد زیادہ

نیویارک کے لوگوں کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی دیگر شہر کے مقابلے 3 ٹریلین سے زائد کی دولت ہے۔ یہ معلومات ’بلومبرگ‘ کی ایک رپورٹ کی سامنے آئی ہے۔ بلومبرگ کے امیگریشن کنسلٹنسی فرم ’ہِنلے اینڈ پارٹنرس‘ نے دنیا کے امیر ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی کی فہرست جاری کی ہے۔ اس کے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...