ملک میں کورونا کے پھر 93337 نئے کیسز، ابتک 85 ہزار سے زائد ہلاکتیں

Source: S.O. News Service | Published on 19th September 2020, 2:15 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں دو دن کے دوران اضافے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کیسز میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے اور 93337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اسی عرصہ میں ریکارڈ 95880 افراد شفایابی کے ساتھ ہی جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 42 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔

جان لیوا وبا سے صحت مند افراد کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان نے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا کے سبھی ممالک کے مقابلہ میں ہندوستان میں کورونا کے شفایاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ہفتہ کو صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 93337 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5308014 ہوگئی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز 96424 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ جمعرات کے روز 97894 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

اسی عرصہ کے دوران 95 ہزار سے زیادہ مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد 4208431 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 1247 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 85619 ہوگئی ہے۔

نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 3790 سے گھٹ کر 1013964 رہ گئے ہیں۔ کیونکہ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 19.10 فیصد، شفایابی کی شرح 79.28 فیصد، جبکہ اموات کی شرح 1.61 فیصد ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔