لاک ڈاؤ ن سے پریشان مزدور مکسی مشین میں گھر جانے پر مجبور

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2020, 3:39 PM | ملکی خبریں |

ممبئی ،4؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی)کورونا وائرس کا قہر اور لاک ڈاؤن کی سختیاں مزدور طبقے کے لئے عذاب جاں بنی ہوئی ہیں،مرکزی حکومت لاک ڈاؤن تھری کا اعلان کر چکی ہے اور مرکزکے ساتھ ریاستی حکومتوں نے لاک ڈاؤن پر عمل بھی شروع کردیا ہے لیکن ان سب سے مزدور کی مشکلات کہیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں -

مزدوروں کو ان کے وطن بھیجنے کے لئے ریاستی حکومتوں کے ذریعہ قدم تو اٹھایا گیا ہے لیکن ملک کی مختلف ریاستوں میں جس بڑی تعداد میں کورونا لاک ڈاؤن میں مزدور پھنسے ہوئے حکومتوں کی یہ کوششیں ان کے لئے نا کافی ثابت ہو رہی ہیں -اندور کے ساویر میں ایک دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے-

اندور ساویر ہائی وے پر ایک مکسر مشین کو جب پولیس نے روک کر چیک کیا تو مشین کے اندر سے18 مزدور نکلے-یہ مزدور کورونا لاک ڈاؤن کے سبب ممبئی میں پھنس گئے تھے اور جب انہیں زندگی بچانے کا کوئی راستہ نظر نہیں آیا تو وہ مکسر مشین میں ہی سوار ہو کر گھر کے لئے نکل پڑے-یہ مزدور ممبئی سے لکھنؤ کے لئے جا رہے تھے-

ڈی ایس پی اوما کانت چودھری کے مطابق گاڑی چیکنگ کے دوران جب مکسر مشین سے اٹھارہ مزدور نکلے تو وہ دیکھ کر دنگ رہ گئے-اس میں سے14 مزدور اور 4 گاڑی کے ساتھ کام کرنے والے ہیں -گاڑی ڈرائیو کے خلاف ساویر پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے-ان مزدوروں کے کھانے اوردوسرے انتظامات کے ساتھ انہیں کورینٹائن کردیا گیاہے-

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔