ملک میں کورونا سے 149 اموات،مریضوں کی تعداد5ہزار

Source: S.O. News Service | Published on 9th April 2020, 5:42 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،9؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں چہارشنبہ کو کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد5,194 ہو گئی اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 149تک پہنچ گئی- مرکزی وزارت داخلہ نے بتایا کہ کووڈ-19کے ایسے معاملے جن کا علاج چل رہا ہے ان کی تعداد4,463ہے،401لوگ علاج کے بعد ٹھیک ہو چکے ہیں اور انہیں چھٹی دے دی گئی ہے- ایک معاملے میں مریض دوسرے ملک میں چلا گیا- کل معاملے میں 70غیر ملکی شہری ہیں -صبح نو بجے تک آئے وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق منگل تک 25لوگوں کی موت ہوئی-دنیا بھر میں کوروناوائرس سے81695/ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور420949/ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں تقریباً تین لاکھ افراد اس وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں -

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اورچہارشنبہ کی صبح وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اب تک 5194 افراد انفیکشن میں مبتلا ہوچکے ہیں، جبکہ 149 افراد کی موت ہوچکی ہے۔اب تک 402 افراد اس انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔