نتیش کمار نے یوم آزادی پر ٹیچروں کو دیا تحفہ، اب ای پی ایف کا بھی ملے گا فائدہ

Source: S.O. News Service | Published on 15th August 2020, 10:43 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،15؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے یوم آزادی کے موقع پر پنچایت اور بلدیاتی ٹیچروں کے لئے نئی سروس شرطیں نافذ کیے جانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب ان ٹیچروں کو ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کا بھی فائدہ دیا جائے گا۔ کمار نے ہفتے کو 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر تاریخی گاندھی میدان میں پرچم کشائی کرنے کے بعد ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ اور پنچایت ٹیچروں کو بہتر سروس شرائط کے لئے نئے اصول بنائے جا رہے ہیں۔ اسے جلد ہی نافذ کیا جائے گا۔اس میں ان ٹیچروں کو ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ کا بھی فائدہ دیا جائے گا۔

وزیراعلی نے اعلان کیا کہ گرام پنچایتوں میں نو تشکیل شدہ ہائی سیکنڈری اسکولوں میں 33ہزار 916 ٹیچروں کی تقرری کے اشتہار بھی جلد جاری ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ 4000 یونیورسٹی - کالج ٹیچروں کی تقرری کے لئے ایک ماہ کے اندر یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کو درخواست بھیج دی جائے گی۔ ان کی تقرری کے لئے بنے اصولوں میں بھی ضروری ترامیم کی جائیں گی۔

نتیش کمار نے کہا کہ ریاست میں 4997 نرسوں اور چار ہزار ڈاکٹروں کے علاوہ فارماسسٹ اور سینیٹری افسروں کی تقرری بھی جلد کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی بہترین کارکردگی کرنے والے 250 کھلاڑیوں کی تقرری بھی جلد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہونے کے بعد پلازما ڈونیشن کرنے پر ہر ایک کو 5000 روپے کی امدادی رقم دی جائےگی۔

وزیراعلی نے کہا کہ نئی صنعتی فروغ پالیسی کے تحت 50-50 لاکھ روپے کی رقم ضلعوں میں مہیا کرائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکڑی پر مبنی صنعتوں کی ترقی کے لئے الگ مراعات دی جائیں گی، جلد اس کی پالیسی بھی تیار کی جائے گی۔ کمار نے کہا کہ ان کی حکومت کے دور میں تعلیم اور صحت کے میدان میں بہت کام ہوا ہے۔ حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ یہ ہے کہ سال 2019 میں میٹرک کے دوران لڑکیوں کی تعداد لڑکوں کی نسبت زیادہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ 2011 کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی آبادی کی کثافت 380 کے قریب ہے جبکہ بہار کی آبادی 1100 سے زیادہ ہے۔ پہلے فرٹیلیٹی ریٹ 4.3 تھی جو اب کم ہوکر 3.2 ہوگئی ہے۔ جب جائزہ لیا گیا تو دیکھا گیا کہ شوہر یا بیوی میں کوئی ایک تعلیم یافتہ ہے تو فرٹیلیٹی ریٹ کم ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔