الیکٹورل بانڈ معاملہ: ایس بی آئی کی درخواست کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضداشت پیش

Source: S.O. News Service | Published on 7th March 2024, 6:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 7/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) الیکٹورل بانڈ سے متعلق تفصیلات دینے کے لیے ایس بی آئی کے ذریعے 30 جون تک کا وقت طلب کرنے کے خلاف ایک این جی او نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی عرضداشت داخل کی ہے، جس پر ایس بی آئی کی درخواست کے ساتھ ہی سماعت ہونے کی امید ہے۔ یہ عرضداشت سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعے داخل کی گئی ہے۔

غیر سرکاری تنظیم ’ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس‘ (اے ڈی آر) کے ذریعے داخل کی گئی اس عرضداشت پر سپریم کورٹ سماعت کے لیے تیار ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بنچ نے اے ڈی آر کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل پرشانت بھوشن کی توہین عدالت پر سماعت سے متعلق دلیلوں کو سننے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے مطابق ایس بی آئی کی درخواست 11 مارچ کو سماعت کے لیے فہرست میں شامل ہونے کی امید ہے اور توہین عدالت کی عرضداشت پر بھی اسی کے ساتھ سماعت ہونی چاہئے۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا ہے کہ ’’برائے مہربانی ای میل بھیجئے، میں حکم جاری کروں گا۔‘‘

واضح رہے کہ ایس بی آئی نے 4 مارچ کو سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ الیکٹورل بانڈ کی تفصیل دینے کے لیے عدالت کے ذریعے جو مدت دی گئی ہے اسے 30 جون تک بڑھایا جائے۔ عدالت نے گزشتہ ماہ اپنے ایک فیصلے میں ایس بی آئی کو الیکٹورل بانڈ سے متعلق پوری تفصیل 6 مارچ تک الیکشن کمیشن کو دینے کا حکم دیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...