آشوب چشم، ایک وبائی مرض

Source: S.O. News Service | Published on 21st August 2023, 7:27 AM | اسپیشل رپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

آشوب چشم ایک عام وقوع پزیرہونے والا مرض ہے، جو کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ موسمِ برسات کے بعد آشوبِ چشم کا مرض بڑی تیزی کے ساتھ پھیلتا ہے۔ اس مرض میں مریض کی آنکھیں سوج کر سرخ اور بھاری ہو جاتی ہیں۔ آنکھوں میں دکھن اور جلن کا احساس شدت سے ہونے لگتا ہے۔ آنکھو ں سے پانی نما پتلی رطوبت ہر وقت بہتی رہتی ہے اور آنکھیں تیز چمک یا روشنی برداشت نہیں کر پاتیں۔ سو کر اٹھنے سے آنکھوں کی پتلیاں باہم چپک جاتی ہیں اور مریض درد کی شدت کو بڑی مشکل سے برداشت کرتا ہے۔

آشوب ِ چشم عام طور پر ایک اچھوتی مرض ہے، جو ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو جاتا ہے۔ اگر چہ آشوبِ چشم کا کوئی خاص موسم یا وقت نہیں ہو تا، تاہم برسات کے بعد اس کے حملہ آور ہونے کے امکانات زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ بارش ہونے کے بعد نکلنے والی دھوپ شدید تیز ہوتی ہے، جو نہ صرف چبھن کا باعث بنتی ہے بلکہ آنکھوں کو چندھیانے کا سبب بھی۔ سورج کی چمک آنکھوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے، جس سے آنکھیں متورم ہو کر آشوبِ چشم میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔

علاوہ ازیں سڑکوں پر چلنے والی ٹریفک سے برسات کے دنوں میں گندے ذرات، گرد و غبار اور ماحول کی آلودگی میں اضافہ ہوجانا بھی اس مرض کے پھیلاؤ کا باعث بن جاتا ہے۔ آشوبِ چشم کا مرض سات سے دس دنوں کے درمیان خود ہی ختم ہو جاتا ہے۔ جب اس کی وبا پھیلتی ہے تو اس کے سامنے بچے ،بوڑھے،جوان مرد اور عورتیں سب ہی بے بس ہوتے ہیں۔ آشوبِ چشم کے حملہ سے بچنے اور اس کی شدت میں کمی کرنے کے لیے چند حفاظتی تدابیر اور احتیاطی تراکیب تحریر درج ذیل ہیں۔

آنکھوں پر ہلکے سبز ،سیاہ اور نیلے شیشے والی عینک کا استعمال کیے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ عینک لگائے بغیر موٹر سائکل یا سائکل ہر گز نہ چلائیں کیوں کہ ہوا میں شامل ذرات اور دھواں بھی آنکھوں میں جا کر آشوبِ چشم کا باعث بنتے ہیں۔ تیز روشنی اور چمک دار چیزوں کی طرف دیکھنے سے پر ہیز کریں۔ ٹی وی بھی عینک لگائے بغیر نہ دیکھا جائے اور ٹی وی سکرین کافی فاصلے پر رکھیں۔ حفظِ ما تقدم کے طور پر پھٹکڑی سفید 50 گرام کو 5  کلو پانی میں حل کرکے200 ملی لٹر عرقِ گلاب ملا کر گھر میں رکھیں اور صبح و شام مذکورہ محلول سے آنکھوں کو دھوتے رہیں ،یوں آپ آشوبِ چشم کے حملے سے ممکنہ حد تک بچے رہیں گے۔

اسی طرح اس مرض میں مبتلا افراد سے ہاتھ ملانے کے بعد آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے احتیاط کریں۔ گرد وغبار اور دھواں آنکھوں میں نہ جانے دیں۔ آنکھوں پر برف کی ٹکور کریں اور خارش یا جلن ہونے کی صورت میں آنکھوں کو زور سے نہ ملیں بلکہ کوشش کریں کہ با لکل بھی نہ ملیں۔ آنکھوں سے بہتے پانی کو صاف کے لیے ٹشو پر ہلدی استعمال کریں۔ بطورِ علاج ہلدی 5 گرام کو عرقِ گلاب 50 ملی لٹر میں ملا کر محلول بنا لیں ،دن میں 3 سے 5 بار چند قطرے آنکھوں میںٹپکائیں۔50 ملی لٹر عرقِ گلاب میں 5  گرام پھٹکڑی سفید حل کرکے آمیزہ تیار کریں۔اور وقفے وقفے سے چند قطرے آ نکھوں میں ڈالتے رہیں۔

آنکھوں میں واقع جلن اور دھکن میں کمی ہونا شروع ہو جائے گی۔رات کو سوتے وقت اطریفلِ کشنیزی ،اطریفل منڈی اور معجون عشبہ نصف چمچ عرق، سونف کے ایک کپ کیساتھ کھانا بھی مرض کی شدت میں بتدریج کمی لاتا ہے۔غذاؤں میں بکری کا گوشت،گھیا توری،ٹینڈے وغیرہ کا شوربہ سرخ مرچ کے بغیر استعمال کریں، چپاتی بالخصوص توے کی روٹی بھی فوائد کی حامل ہوتی ہے۔

دالوں میں مونگ کی دال اور دلیا وغیرہ بہترین غذائیں ہیں۔ آلو اور قیمے والے نان ،کلچے وغیرہ با لکل ترک کر دیے جائیں ۔بازاری ا ور کولامشروبات اور چائے و کافی کو خیر باد کہہ دینے میں ہی عافیت ہے۔ علاوہ ازیں صبح و شام نہانا اور صاف ستھرے لباس کا پہننا بھی آشوبِ چشم سے بچنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...

کیا یہ مسلمانوں کی سماجی و معاشی بائیکاٹ کی ایک سازش ہے؟ ۔۔۔۔۔۔از: سہیل انجم

کیا کانوڑ یاترا کے بہانے مسلمانوں کے سماجی و معاشی بائیکاٹ کی تیاری چل رہی ہے اور کیا وہ وقت دور نہیں جب تمام قسم کی دکانوں اور مکانوں پر مذہبی شناخت ظاہر کرنا ضروری ہو جائے گا؟ یہ سوال یوں ہی نہیں پیدا ہو رہا ہے بلکہ اس کی ٹھوس وجہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کانوڑ یاترا کے روٹ پر ...

پیپر لیک سے ابھرے سوال، جوابدہی کس کی ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

پیپر لیک معاملہ میں ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں ۔ اس کے تار یوپی، بہار، ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور دہلی سے جڑنے کی خبر ہے ۔ عجیب بات ہے کہ نیٹ پیپر لیک میں جن ریاستوں کے نام سامنے آئے دہلی کو چھوڑ کر ان سب میں ڈبل انجن کی سرکار ہے ۔ جس ایجنسی کے پاس امتحانات کرانے کی ذمہ ...

نیشنل ہائی وے کنارے کچروں کے ڈھیر نے بھٹکل کی خوبصورتی کوکیا داغدار؛ لوگ ناک پر انگلی دبائے گزرنے پر مجبور

بھٹکل تعلقہ کے ہیبلے پنچایت حدود کے حنیف آباد کراس کے قریب شہر کی خوبصورت فورلین قومی شاہراہ کنارے کچروں کا اتنا زیادہ ڈھیر جمع ہے کہ بائک اور آٹو پر گذرنے والے لوگوں کا ہاتھ اس علاقے میں پہنچتے ہی خودبخود ناک پر پہنچ جاتا ہے اور بڑی سواریوں والے اس بدبودار علاقے سے جلد از جلد ...

کیا وزیر اعظم سے ہم تیسری میعاد میں خیر کی اُمید رکھ سکتے ہیں؟ ........... از : ناظم الدین فاروقی

18ویں لوک سبھا الیکشن 24 کے نتائج پر ملک کی ڈیڑھ بلین آبادی اور ساری دنیا کی ازبان و چشم لگی تھیں ۔4 جون کے نتائج حکمران اتحاد اور اپوزیشن INDIA کے لئے امید افزاں رہے ۔ کانگریس اور اس کے اتحادی جماعتوں نے اس انتخابات میں یہ ثابت کر دیا کہ اس ملک میں بادشاہ گر جمہورہیں عوام کی فکر و ...

کاروار: بی جے پی کے کاگیری نے لہرایا شاندار جیت کا پرچم - کانگریس کی گارنٹیوں کے باوجود ووٹرس نے چھوڑا ہاتھ کا ساتھ  

اتر کنڑا سیٹ پر لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی امیدورا وشویشورا ہیگڑے کاگیری کی شاندار جیت یہ بتاتی ہے کہ ان کی پارٹی کے سیٹنگ ایم پی اننت کمار اور سیٹنگ رکن اسمبلی شیو رام ہیبار کی بے رخی دکھانے اور انتخابی تشہیر میں کسی قسم کی دلچسپی نہ لینے کے باوجود یہاں ووٹروں کے ایک بڑے حصے ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...