مہنگائی کیخلاف کانگریس کا ہلّہ بول، جگہ جگہ احتجاج ،راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور سابق وزیر ششی تھرور سمیت متعدد لیڈران کو حراست میں لے لیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 6th August 2022, 11:15 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  مہنگائی، بے روزگاری، جی ایس ٹی کے غلط نفاذ، اگنی پتھ اسکیم سمیت عوام کو درپیش متعدد مسائل کے خلاف کانگریس  نے جمعہ کو دہلی و طراف سمیت ملک کے دیگر کئی شہروں میں زوردار احتجاج کیا۔ اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اور سابق وزیر ششی تھرور سمیت متعدد لیڈران کو حراست میں لے لیا گیا۔راہل گاندھی سمیت کانگریس کے متعدد اراکین پارلیمنٹ کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پارلیمنٹ ہاؤس سے راشٹرپتی بھون تک مارچ نکالنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ پرینکا گاندھی کو کانگریس ہیڈکوارٹر   کے باہر مارچ نکالنے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔کانگریس پارٹی کے پُر امن احتجاج پر پولیس کی جابرانہ کارروائی پر پارٹی لیڈران نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس لیڈران نے سیاہ کپڑوں میں  احتجاج کیا۔

 کانگریس صدر سونیا گاندھی بھی سیاہ لباس پہن کر آئی تھیں۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں نعرے لگائے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا جب وہ پارلیمنٹ سے راشٹرپتی بھون تک مارچ کے  لئے روانہ ہو رہے تھے۔ پرینکا گاندھی کانگریس ہیڈکوارٹر میں احتجاج کی قیادت کی لیکن  جب وہ اپنے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے نکلیں تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔ جس کے بعد وہ کانگریس ہیڈکوارٹر کے سامنے ہی سڑک پر بیٹھ گئیں۔پرینکا گاندھی نے پولیس کو بتایا کہ وہ حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے نہیں بیٹھی ہیں۔ مہنگائی کی مخالفت کر کے عوام کی آواز اٹھانا ان کا حق ہے لیکن پولیس نے بہت دقتوں کے بعد  انہیں بھی حراست میں لے لیا۔ اس دوران  تمام بڑے لیڈران  اجے ماکن، سچن پائلٹ اور ہریش راوت کو حراست میں لے لیا گیا۔

 کانگریس کارکنوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر اکبر روڈ پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس نے کئی سطحوں پر اہلکاروں کو تعینات کیا تھا۔ کسی کارکن کو اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ دہلی پولیس حراست میں لیے گئے کانگریس لیڈروں کو کنگس وے کیمپ پولیس لائنز لے گئی۔ کانگریس کے دیگر ممبران پارلیمنٹ کو بھی وہیں لے جایا گیا۔کانگریس  کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے جنتر منتر علاقے کو چھوڑ کر پوری دہلی میں دفعہ ۱۴۴؍ بھی  نافذ کر دی گئی تھی۔ 

 دہلی کے علاوہ کانگریس کارکنوں نے  پٹنہ، ممبئی، اور بھوپال سمیت کئی  شہروں میں مہنگائی کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ اس بارے میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ یہ احتجاج مہنگائی اور اگنی پتھ کے خلاف ہے ۔مہنگائی سب کو متاثر کرتی ہے۔ ایک سیاسی جماعت اور منتخب نمائندے کی حیثیت سے ہم عوام کے بوجھ کے خلاف آواز اٹھانے کے پابند ہیں۔کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ ہم عوام کو راستے پر آ کر یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالہ سے جو کچھ بھی کہہ رہی ہے وہ درست نہیں ہے۔ ہم یہ دکھانے کے  لئے آزاد ہیں کہ ایک بار ایوان میں مہنگائی پر بحث ہوئی تھی لیکن حکومت نے یہ اعتراف کرنے سے ہی انکار کر دیا کہ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔