لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے جاری کی 43 امیدواروں کی دوسری فہرست، کئی بڑے نام شامل

Source: S.O. News Service | Published on 13th March 2024, 11:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخاب 2024 کے پیش نظر کانگریس نے آج اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں 5 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام خطہ کے لیے 43 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس پارٹی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی) کی میٹنگ میں اس فہرست پر مہر لگائی گئی۔ یہ میٹنگ دہلی واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی جس میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی اور دیگر کمیتی اراکین شامل ہوئے تھے۔

کانگریس کی دوسری فہرست پر نظر ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اس میں عام زمرہ سے 10، او بی سی سے 13، ایس سی سے 10، ایس ٹی سے 9 اور مسلم طبقہ سے ایک امیدوار کو شامل کیا گیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے لوک سبھا انتخاب کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست پہلے ہی جاری کر دی ہے۔ آج ہم دوسری فہرست کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ کل سی ای سی نے میٹنگ کی اور تقریباً 43 ناموں کی فہرست کو منظوری دے دی۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی آسام کے جورہاٹ سے، نکل ناتھ مدھیہ پردیش کے چھندواڑا سے اور راہل کسواں راجستھان کے چورو سے انتخاب لڑیں گے۔ ویبھو گہلوت کو جالور سے انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کانگریس نے 39 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی تھی۔ 8 مارچ کو جاری کی گئی اس فہرست میں چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، لکشدیپ، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم، تلنگاہن اور تریپورہ کی مجموعی طور پر 39 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی کانگریس امیدواروں کی تیسری فہرست بھی جاری کرے گی، کیونکہ فی الحال مجموعی طور پر 82 امیدواروں کے ناموں کا ہی اعلان ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...