لوک سبھا الیکشن کے لئے کانگریس نے ،39 امیدواروں پر مشتمل جاری کی پہلی لسٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th March 2024, 8:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 8مارچ (ایس او نیوز): کانگریس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ جس میں 39 امیدواروں کے نام دیئے گئے ہیں۔

امیدواروں کی پہلی لسٹ میں راہول گاندھی کے ساتھ ساتھ بھوپیش بگھیل اور ششی تھرور جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ کانگریس کی اس فہرست کا اعلان بی جے پی کے 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ہونے کے کچھ دن بعد سامنے آئی ہے۔

امیدواروں کی فہرست سے سامنے آنے کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ راہول گاندھی پھر ایک بار ریاست کیرالہ کے وایناڈ سے ہی الیکشن لڑیں گے۔ البتہ یہ واضح نہیں ہے کہ وہ 2019 کی طرح امیٹھی سے بھی الیکشن لڑیں گے یا نہیں۔ ششی تھرور ترواننت پورم سے الیکشن لڑیں گے۔ وہ اس سیٹ سے مسلسل تین بار رکن اسمبلی رہے ہیں۔ وہیں پارٹی نے چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کو راج نندگاؤں سے میدان میں اتارا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کو کیرالا کے الاپوزا سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ انہوں نے یہ سیٹ 2009 میں جیتی تھی۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے بھائی ڈی کے سریش کو بھی میدان میں اتارا ہے۔ ڈی کے سریش بنگلورو رورل سے الیکشن لڑیں گے۔

کانگریس کے امیدواروں کی پہلی فہرست میں، 15 امیدوار عام زمرہ سے ہیں اور 24 درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقے اور اقلیتی برادریوں سے ہیں۔ کانگریس کی پہلی فہرست میں بنیادی طور پر جنوبی اور شمال مشرقی سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...