بنگلورو میں حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

Source: S.O. News Service | Published on 4th March 2021, 11:00 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍مارچ(ایس او  نیوز)مرکزی اور ریاستی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اپنی تحریک میں مزید شدت پیدا کرتے ہوئے چہارشنبہ کے روز کرناٹک میں کانگریس پارٹی نے اپنی ریاست گیر جنا دھونی تحریک کا آغاز کیا-

کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کانگریس کے دیگر سرکردہ رہنماؤں جن میں راجیہ سبھا کے اپوزیشن لیڈر ملیکارجن کھرگے، سابق مرکزی وزراء ڈاکٹر کے رحمن خان، منی اپا اور دیگر نے اس تحریک میں حصہ لیا اور مرکزی و ریاستی حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب عوام کو جو نقصان ہو رہا ہے اس کی سخت الفاظ میں نکتہ چینی کی اوران قائدین نے مانگ کی کہ فوری طور پر روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کی قیمت میں جو بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے اسے روکنے کیلئے ضروری قدم اٹھائے جائیں -

بنگلور کے کوئنس روڈ پر واقع کے پی سی سی دفتر سے شروع ہونے والی یہ جنا دھونی یاترا نے مضافات بنگلور- دیون ہلی کا رخ کیا- ان تمام قائدین نے بھی دیون ہلی کا رخ کر کے وہاں بھی پارٹی کے پیغام کو عوام کے سامنے پہنچایا اور مہنگائی کور وکنے میں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ناکامی کی سخت مذمت کی- خاص طور پر ان قائدین نے پیٹرول، ڈیزل، پکوان گیس اور دیگراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیلئے مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کی طرف سے عام آدمی پر جو بوجھ لادا جا رہا ہے وہ اب اس کی برداشت سے باہر ہو تا جا رہا ہے-

اس احتجاج میں ہزارو ں کی تعداد میں کانگریس کارکنوں نے حصہ لیا- اس ریالی میں کے پی سی سی کے کاگرزار صدور سلیم احمد، رام لنگا ریڈی، ایشور کھنڈرے، دھروا نارائنا، کے پی سی سی کے شعبہ ریسرچ کے صدر منصور علی خان اور دیگر نے شرکت کی-

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...