آئندہ دنوں کانگریس پارٹی ضرور اقتدار پر آئے گی:ویرپاموئیلی

Source: S.O. News Service | Published on 9th November 2021, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 9؍نومبر(ایس او نیوز)ملک اور ریاست میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہورہے مسلسل اضافہ کی وجہ سے بی جے پی اپنی مقبولیت میں غیر معمولی کمی آئی ہے،آئندہ دنوں ملک کے عوام پچھلے کئی دہوں سے عوام دوست انتظامیہ فراہم کرتی آرہی کانگریس پارٹی کا پھر سے اقتدار پر ضرور لائیں گے۔یہ بات سابق وزیر اعلیٰ ایم ویرپاموئیلی نے کہی۔

انہوں نے بلاری جاتے وقت شہر میں واقع رکن اسمبلی کے دفتر پہنچ کر تہنیت قبول کی اور اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہ عوام کی مشکلوں او ر مسائل کے بارے میں تھوڑی سی بھی جانکاری حکومت کو نہیں ہے۔صرف دولتمند طبقے اور کارپوریٹ کمپنیوں کو خوش کرنے میں وزیر اعظم نریندر مودی لگے ہوئے ہیں۔عوام بیدار ہوچکے ہیں آنے والے دنوں میں حکومت کو عوام ضرور سبق سکھائیں گے۔رکن اسمبلی ٹی رگھومورتی نے کہاکہ ملک اور ریاست میں مختلف قلمدانوں کے وزیر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ویر پاموئیلی پچھلے کئی دہوں سے کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے جدوجہد کرتے آرہے ہیں،اس سے قبل 2013میں اس حلقے سے رکن اسمبلی منتخب ہونے کا موقع فراہم کرنے والے اعلیٰ پارٹی قائدین میں سے ویر پا موئیلی بھی ایک ہیں۔

اس موقع پر بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر تپے سوامی،ٹی پربھودیو،ڈی کے کاٹیا،بھرمنا،بوریا،فرید خان،انور،سید اور دیگرموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...