کانگریس ایم ایل اے کا دعویٰ : کئی ریاستوں کے بااثر مسلم لیڈروں کو ہراساں کرنے کیلئے فہرست مرتب کرلی گئی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd August 2021, 12:20 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍اگست (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک میں کانگریس ایم ایل اے اور سابق وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان نے الزام لگایا ہے کہ انہیں ملک کی کئی ریاستوں میں بااثر مسلم رہنماؤں کو ہراساں کرنے کی غرض سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ای ڈی نے حال ہی میںبی زیڈ ضمیر خان کی اثاثہ جات کی تلاشی لی تھی۔ خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بااثر مسلم رہنماؤں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے لوگ میرا سرمایہ ہیں، جب تک میں سیاست میں ہوں ، میں ایسا کچھ نہیں کروں گا جس سے میرے لوگ(حامیوں) کاسر شرم سے جھک جائے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ انہیں خوشی ہے کہ ای ڈی کے چھاپوں نے ان کے بارے میں بہت سے لوگوں کے دل و دماغ میں پنپ رہے شبہات دور ہوگئے۔

بی زیڈضمیر خان نے کہا کہ گھر بنانا میرے سب سے بڑے جرم کے طور پر دکھایا جا رہا ہے،اس لیے ای ڈی نے مجھ پر چھاپہ مارا۔ جس امید کے ساتھ ای ڈی نے چھاپہ مارا وہ امید ناکام ہوگئی ۔انہوں نے الزام لگایا کہ مختلف ریاستوں کے بااثر مسلم رہنماؤں کی ایک فہرست تیار کی گئی ہے اور انہیں ہراساں کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مجھے بھی اس سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے ، لیکن میں ایسی چیزوں کی کوئی پرواہ نہیں کرتا ۔

خیال رہے کہ ای ڈی نے 5 اگست کو بی زیڈ ضمیر خان کی رہائش گاہ اور دفاتر سے متصل احاطے پر بیک وقت تلاشی لی تھی۔ بی زیڈ ضمیر خان سے مسلم رہنماؤں کی فہرست مرتب کرنے اور انہیں ہراساں کئے جانے کی سازش کے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر ریاستی کانگریس کے صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ میں ان سے بات کروں گا ، دیکھتے ہیں کہ ان کا موقف کیا ہے، اس سلسلے میں ہم پارٹی کے رہنماؤں سے گفت و شنید کریں گے.

کانگریس کے ایم ایل اے نے جمعہ کو شیوکمار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ بی زیڈ ضمیر خان دہلی میں ہیں اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ ای ڈی نے انہیں طلب کیا ہے،تاہم ایسی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے خان نے کہا کہ میں اکثر ذاتی کام کے لیے دہلی جاتا ہوں۔ ای ڈی نے مجھے نہیں بلایا ، یہ میڈیا کی اپنی دماغی اپج ہے۔مستقبل میں اگر ای ڈی نے مجھے بلایا، میں میڈیا کو اس سے مطلع کروں گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...