میرا گھر جلاہے اس لئے تنہا جدوجہد کرتا رہوں گا:اکھنڈاسرینواس

Source: S.O. News Service | Published on 4th December 2020, 8:59 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍دسمبر(ایس او نیوز) بنگلورو کے ڈی جے ہلی اور کے جی ہلی تشدد کے دوران شرپسندوں نے میرا گھر جلایا ہے اس لئے انصاف کی لڑائی میں تنہا ہی جاری رکھوں گا اس لڑائی میں کانگریس پارٹی میرا ساتھ دے یا نہ دے لیکن جن لوگوں نے میرا گھر، دو پولیس تھانے، متعدد عوامی املاک کو آگ لگادی اور چار بے قصوروں کی جانیں ضائع کیں اور ان کی وجہ سے سینکڑوں بے قصور نوجوان سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے ان عناصر کے خلاف میں اپنی لڑائی جا ری رکھوں گا۔ یہ بات پلیکیشی نگر حلقہ کے رکن اسمبلی آر اکھنڈا سرینواس مورتی نے کہی۔

اس کیس کے سلسلہ میں کارپوریٹر اے آر ذاکر کی گرفتار ی کے بعد رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سرینواس مورتی نے پولیس کی طرف سے کی گئی کارروائی پر پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان تمام کلیدی ملزمین کی گرفتاری سے اس معاملہ کی سچائی سامنے آنے کی پوری امیدہے۔ انہوں نے کہا کہ سمپت راج کو کانگریس پارٹی سے معطل کرنے کے لئے انہوں نے کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو کمار سے مانگ کرتے ہوئے حال ہی میں ان سے ملاقات کی۔

اس مرحلہ میں انہوں نے یقین دلایا تھا کہ معاملہ کو وہ کے پی سی سی کی تادیبی کارروائی کمیٹی کے سپرد کریں گے لیکن انہیں نہیں لگتا کہ اب تک معاملہ تادیبی کمیٹی کے حوالے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی سی سی صدرنے اگر اس سلسلہ میں کوئی قدم نہیں اٹھایا تو وہ اس سلسلہ میں اے آئی سی سی کو مکتوب روانہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں جو بھی خاطی ہیں ان کو سخت سزا ملنی چاہئے۔ اس سوال پر کہ کیا وہ اسی بات کو بنیاد بنا کر کانگریس چھوڑ دیں گے سرینواس مورتی نے کہا کہ کسی بھی حال میں ان کی طرف سے کانگریس چھوڑ نے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ حلقہ میں عوام اور کانگریس کے تمام کارکنوں کی حمایت سے انہوں نے ریاست بھر میں سب سے زیادہ برتری سے کامیابی حاصل کی ہے اس لئے ان کا کانگریس چھوڑ دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان کے والد کے دور سے کانگریس میں ہیں ان کے والد اس علاقہ کی بلاک کانگریس صدر رہے اس وقت سے وہ کانگریس سے جڑے ہوئے تھے درمیان میں ناگزیر وجوہات کے سبب انہوں نے جے ڈی ایس میں شمولیت اختیار کی اور اس پارٹی سے وہ پہلی بار علاقہ کے رکن اسمبلی بنے اس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا اور سابق وزیر ضمیر احمد خان کی قیادت میں انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی اوراب وہ اسی پارٹی میں بنے رہیں گے۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اروند لمباولی سے ان کی بار ہا ملاقاتوں کے بارے میں ایک سوال پر سرینواس مورتی نے کہا کہ لمباولی چونکہ ان کے رشتہ دار ہیں اس لئے ان سے ملاقاتیں ہوتی ہیں اس کے علاوہ ان ملاقاتوں کا کوئی سیاسی مقصد نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...