کانگریس کا انتخابی منشور ہر طبقہ کی زندگی بدلنے جا رہا ہے: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2024, 12:01 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ میں انتخابی منشور کے مسودہ پر ساڑھے تین گھنٹے تک تبادلہ خیال ہوا اور اس کے بعد پارٹی صدر ملکارجن کھرگے کو اسے منظور کرنے اور جاری کرنے کی تاریخ مقرر کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ یعنی جلد ہی اس مسودہ کو منظوری مل سکتی ہے اور کانگریس کا انتخابی منشور منظر عام پر آ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں کچھ اہم جانکاریاں دی ہیں۔

راہل گاندھی نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’آج کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ہمارے 5 نیائے اور 25 گارنٹیوں سمیت پارٹی کے انتخابی منشور پر عمیق تبادلہ خیال ہوا۔‘‘ پھر وہ لکھتے ہیں کہ ’’بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کے ذریعہ سے ہم لگاتار گاؤں گاؤں، گلی گلی لوگوں کے درمیان گئے اور ’ملک کی آواز‘ سنی۔ ہم نے لوگوں کے ساتھ ہو رہی ناانصافی اور ان کی زندگی کے جدوجہد کو قریب سے جانا اور سمجھا۔ اسی لیے ہمارا انتخابی منشور اور گارنٹیاں محض دستاویز نہیں، کروڑوں ملکی باشندوں کے ساتھ ہوئے تبادلہ خیال سے نکلا روڈ میپ ہے، جو روزگار انقلاب اور منصفانہ شراکت داری کے ذریعہ سے ہر طبقہ کی زندگی بدلنے جا رہا ہے۔‘‘

اس سوشل میڈیا پوسٹ میں راہل گاندھی 5 ’نیائے‘ (انصاف) کا تذکرہ بھی کرتے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’ہم 5 نیائے کا عزم لے کر کسانوں، نوجوانوں، مزدوروں، خواتین اور محروم طبقات کے درمیان جائیں گے اور سیدھے طور پر لوگوں کی زندگی سے جڑے حقیقی ایشوز پر انتخاب لڑیں گے۔‘‘ آخر میں وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’کانگریس کی گارنٹیاں ملکی باشندوں کی زندگی میں خوشحالی لانے کے عزائم ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...