کیامسعود اورفاضل کے اہل خانہ ہمدردی کے لائق نہیں ہیں وزیراعلیٰ بسواراج بومئی سے دنیش گنڈوراؤ کا سوال

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2022, 11:28 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍ اگست(ایس او نیوز) کے پی سی سی کے سابق صدر دنیش گنڈوراؤنے وزیراعلیٰ بسواراج بومئی کے نام ایک کھلاخط روانہ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیاجنوبی کنڑا ضلع میں قتل کئے گئے مسعود اورفاضل آپ کی ہمدردی کے لائق نہیں ہیں۔وزیراعلیٰ کو روانہ خط میں دنیش گنڈوراؤ نے یہ سوال کیا اور کہا کہ بومئی کو عہدہ قسمت سے ایڈی یورپا کی مہربانی سے ملا ہے اوروہ کرناٹک کے 6.50 کروڑ عوام کے وزیراعلیٰ ہیں توکیا مسعود اور فاضل کے اہل خانہ ہمدردی کے لائق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے قتل کردہ پراوین کے گھرکا دورہ کرکے ان کے اہل خانہ کو دلاسہ دیا اور 25 لاکھ روپئے معاوضہ ادا کیا لیکن اسی طرز پرقتل کئے گئے مسعود اور فاضل کے گھر جاکران کے اہل خانہ کودلاسہ دینا وزیراعلیٰ نے مناسب نہیں سمجھا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے آبائی علاقہ میں پنجار طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان اکثریت میں ہیں جہاں گنیش اتسوا،عرس محرم وغیرہ کے دوران ہندومسلم اتحاد کی مثال قائم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ساحلی اضلاع میں بھی ہندومسلم یکجہتی کے مراکز تھے لیکن حالیہ چندسالوں سے یہاں فرقہ پرست تنظیموں نے سراٹھایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...