ایس آئی ٹی کے ذریعے الیکٹورل بانڈس کی تحقیقات کرائی جائے اور تب تک بی جے پی کا اکاؤنٹ فریز ہو، ملکارجن کھرگے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2024, 11:37 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) الیکٹورل بانڈس کے ذریعے چندہ لینے کا معاملہ اب طول پکڑتا جا رہا ہے۔ ایک جانب جہاں سپریم کورٹ اپنے فیصلوں سے اس پیچھے موجود ناموں کو ظاہر کرنا چاہتا ہے تو وہیں کانگریس نے اس کی ایس آئی ٹی کے ذریعے جانچ کی مانگ کی ہے۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ اس معاملے کی ایس آئی ٹی جانچ ہونی چاہئے اور جب تک یہ جانچ جاری رہے اس وقت تک بی جے پی کے اکاؤنٹ فریز یعنی منجمد کیے جانے چاہئیں۔

کانگریس کے قومی صدر کا کہنا ہے کہ بی جے نے الیکٹورل بانڈس کے ذریعے کئی ہزار کروڑ روپئے کی رقم جمع کر لی ہے۔ کانگریس کو تو چندہ ملا تھا لیکن ہمارے بینک اکاؤنٹ کے لین دین پر روک لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن پارٹی کے بینک اکاؤنٹ کو منجمد کیا گیا ہے تو ہم انتخاب کیسے لڑیں گے؟ اس طرح کے ماحول میں ہمارے لیے یکساں مواقع نہیں ہیں۔

کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ ’نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا‘، مگر الیکٹورل بانڈس کے ذریعے یہ ثابت ہوگیا کہ بی جے پی نے اس سے خوب سارے پیسے جمع کیے۔ اس سے پہلے بھی کانگریس کے قومی صد نے کہا تھا کہ کانگریس کے اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کے سبب پارٹی کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔ مرکزی حکومت نے کانگریس کے بینک اکاؤنٹس کو منجمد کر دیا ہے جس میں عوام کے ذریعے دیا گیا چندہ جمع تھا۔ اس پیسے پر مرکزی حکومت نے روک لگا دی ہے جبکہ محکمہ انکم ٹیکس نے پارٹی پر بھاری بھرکم جرمانہ لگا دیا ہے۔

ملکارجن کھرگے نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے آنے والے عام انتخابات میں ایک ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہوں اور کانگریس کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ کھڑگے  نے دعویٰ کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بی جے پی الیکٹورل بانڈس کے ذریعے حاصل کیے گئے ہزاروں کروڑ روپے کا انکشاف کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ یہ ہماری پارٹی کا پیسہ تھا جو آپ لوگوں نے چندہ کے طور پر دیا تھا، انہوں نے اسے منجمد کر دیا ہے اور ہمارے پاس خرچ کرنے کے لیے بھی پیسے نہیں ہیں۔ جبکہ وہ (بی جے پی) بانڈس سے حاصل شدہ رقم کی بھی تفصیلات ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔ ایسا اس لیے ہو رہا ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ ان کی چوری اور غلطیاں سامنے آ جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...