جَل-جنگل-زمین کی حفاظت کے لیے کانگریس پرعزم، ملکارجن کھرگے نے قبائلیوں سے متعلق 6 عزائم کا کیا اظہار

Source: S.O. News Service | Published on 13th March 2024, 11:07 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لگاتار مختلف طبقات کو لے کر اپنے عزائم ظاہر کر رہی ہے۔ آج کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے قبائلیوں کے فلاح کو پیش نظر رکھتے ہوئے پارٹی کے 6 اہم عزائم کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’جَل (پانی)-جنگل-زمین کی حفاظت کے لیے کانگریس پرعزم ہے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے جو 6 عزائم ظاہر کیے ہیں اس کو ’سُشاسن‘، ’سُدھار‘، ’سُرکشا‘، ’سواشاسن‘، ’سوابھیمان‘ اور ’سَب پلان‘ نام دیا ہے۔ ان عزائم سے متعلق انھوں نے اپنے پوسٹ میں تشریح بھی پیش کی ہے جو ذیل میں دیے جا رہے ہیں۔

1. سُشاسن (بہتر نظامِ حکومت): ایف آر اے (فوریسٹ رائٹس ایکٹ) کے اثرانداز طریقے سے عمل آوری کے لیے ایک قومی مشن قائم کیا جائے گا۔ ایک اسپیشل بجٹ رکھا جائے گا اور خصوصی وَرک پلان تیار کیا جائے گا۔ ہم 1 سال کے اندر سبھی زیر التوا ایف آر اے دعووں کا نمٹارا یقینی کریں گے۔ ہم 6 ماہ کے اندر سبھی نامنظور دعووں کے تجزیہ کے لیے ایک طریقہ کار بنائیں گے۔

2. سُدھار (اصلاح): مودی حکومت کے ذریعہ تحفظ جنگل و اراضی حصول قوانین میں کی گئی سبھی ترامیم کو کانگریس واپس لے گی، جن سے قبائلیوں کو بڑے پیمانے پر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

3. سُرکشا (حفاظت): کانگریس سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ان سبھی بستیوں یا بستیوں کے گروپوں کو درج فہرست علاقوں کی شکل میں نشان زد کرنے کے لیے پرعزم ہے جہاں درج فہرست قبائل سب سے زیادہ ہیں۔

4. سواشاسن (خود حکمرانی): کانگریس ’پیسا‘ کے مطابق ریاستوں میں قانون بنانے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ’گرام سرکار‘ اور ’خود مختار ضلع سرکار‘ کا قیام ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں : سی اے اے: رجسٹریشن کے لیے آن لائن پورٹل کے بعد اب موبائل ایپ لانچ کرنے کی تیاری

5. سوابھیمان (وقار): کانگریس پارٹی کے ذریعہ لایا جانے والا ایم ایس پی کا حق قانون، جو ایم ایس پی کو قانونی درجہ دے گا، وہ چھوٹے جنگلی پیداوار (ایم ایف پی) کو بھی احاطہ میں لے گا۔

6. سَب پلان (ذیلی منصوبہ): درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے بجٹ وسائل میں متنواز اور مناسب شراکت داری یقینی کرنے کے لیے 1970 کی دہائی کے آخر میں اندرا گاندھی کے ذریعہ شروع کی گئی درج فہرست ذات و قبائل ذیلی منصوبہ کے لیے ’سَب پلان منصوبہ‘ کو 2014 میں مودی حکومت کے ذریعہ ختم کر دیا گیا تھا۔ کانگریس درج فہرست ذات منصوبہ اور قبائلی سَب پلان کو از سر نو فعال کرنے اور اسے قانون کے ذریعہ نافذ کرنے کا اہل بنانے کی گارنٹی دیتی ہے، جیسا کہ کچھ ریاستوں میں کانگریس حکومتوں نے کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...