تریپورہ کانگریس صدر کی کار پر حملہ،بی جے پی پرالزام
اگرتلہ17جنوری(آئی این ایس انڈیا) تریپورہ کانگریس کے صدر کی گاڑی پر اتوار کی صبح حملہ ہوا، بی جے پی کارکنوں پر یہ حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
تری پورہ کانگریس کے صدر پیوش بسوا اتوار کے روز اس حملے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ انھیں علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایاگیا۔ بی جے پی کارکنوں پر یہ حملہ کرنے کا الزام ہے۔ یہ سارا واقعہ پولیس کی موجودگی میں پیش آیا۔
بسواس نے کہاہے کہ یہ حملہ بشل گڑھ میں کانگریس کے دفتر کے باہر ہوا۔ بشل گڑھ دارالحکومت تری پورہ سے 20 کلومیٹر دور ہے۔ بسواس وہاں ایک پارٹی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ تصویروں میں یہ صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کی ونڈشیلڈ کو نقصان پہنچا ہے اور وہ ٹوٹ گیا ہے۔ شیشے کے ٹکڑے کار کی اگلی سیٹ پر بھی پھیل گئے۔ رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کانگریس کے متعدد کارکن بھی زخمی ہوئے ہیں۔