مخلوط حکومت میں ترقی کا عمل معطل:یڈیورپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th April 2019, 10:01 PM | ریاستی خبریں |

 

بنگلورو،11؍اپریل(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور ریاستی بی جے پی صدر یڈیورپا نے کہا ہے کہ ریاست میں جب سے کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت بنی ہے ریاست کی ترقی مفلوج ہوگئی ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کو صرف اپنے خاندان کی سیاسی ترقی کی فکر ہے تو کانگریس ہمیشہ اپنے برگشتہ عناصر کو منانے میں لگی ہوئی ہے۔ ریاستی عوام کی ترقی سے ان دونوں پارٹیوں کو کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ کمارسوامی نے دعویٰ کیاتھاکہ اقتدار سنبھالنے کے 24 گھنٹوں کے اندر کسانوں کے قرضے معاف کردئے جائیں گے، لیکن دس ماہ بیت جانے کے باوجود بھی کسانوں کے قرضے معاف نہیں کئے گئے ۔ ساتھ ہی اس حکومت کے ذریعے کسانوں کو کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا۔منڈیا پارلیمانی حلقے میں بی جے پی حمایت یافتہ امیدوار سما لتا کی جیت کا یقین ظاہر کرتے ہوئے یڈیورپانے کہاکہ وزیراعلیٰ کمار سوامی کو منڈیا کے عوام ان انتخابات میں ضرور سبق سکھائیں گے۔ یڈیورپانے اس بات توقع ظاہر کی کہ گزشتہ لوک سبھا انتخابات کے مقابل اس بار ریاست کے ووٹنگ کے اوسط میں دس تا پندرہ فیصد اضافہ ہوگا۔ اور اس کا راست فائدہ بی جے پی اٹھائے گی، اسی بنیاد پر بی جے پی کو یقین ہے کہ ریاست کی 22 سے 24 لوک سبھا سیٹوں پر اس کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔ ریاست میں مختلف مقامات پر انکم ٹیکس کے چھاپوں کے متعلق ان الزامات کو کہ ان چھاپوں کے پیچھے بی جے پی کار فرما ہے، بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یڈیورپانے کہاکہ محکمۂ انکم ٹیکس کے پاس اس کا اپنا ایک خفیہ نیٹ ورک ہے اسی نیٹ ورک کی بنیاد پر جو بھی مہیا کرائی گئی ہیں اس پر کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی ،سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا اور دیگر کانگریس اور جے ڈی ایس لیڈروں کی طرف سے انکم ٹیکس کے چھاپوں کے خلاف جو احتجاجی مظاہرہ کیاگیا وہ درست نہیں ہے، بلکہ اپنے احتجاج کے ذریعے ان دونوں پارٹیوں نے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ سرکاری ایجنسیوں کو کام کرنے سے اس طرح روکا نہیں جانا چاہئے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...