وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے بارش سے متاثرہ نہروریسرچ سنٹرکادورہ کیا

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2021, 12:12 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 25؍نومبر(ایس او  نیوز)گزشتہ دنوں شہر بنگلور میں ہوئی موسلا دھار بارش سے یلہنکا میں موجود جواہرلال نہرو ریسرچ سنٹر بھی زیر آب آگیاتھا۔ وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی نے مقامی رکن اسمبلی وبنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(بی ڈی اے)کے چیرمین ایس آر وشواناتھ اور بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) چیف کمشنر گورو گپتا کے ہمراہ مذکورہ سنٹر کا دورہ کیا اور بارش کے نقصانات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سنٹر کے سربراہ بھارت رتن ڈاکٹر سی این آر راؤ سے ملا قات کی اور تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سنٹر کے ڈائرکٹر جے یو کلکرنی نے بارش کی وجہ سے سنٹر کو جو نقصانات ہو ئے اس کی تفصیلات سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سنٹر کی حالت کا مشاہدہ کرنے کے بعد کہا کہ آئندہ اس طرح کے حالات پیش نہ آئیں اس کیلئے درکار اقدامات کئے جائیں گے اور اس کیلئے ایک منصوبہ تیار کر کے فوری اس پر عمل کیا جا ئے گا۔

اس موقع پر سنٹر کے سربراہ وبھارت رتن ڈاکٹر سی این آر راؤ نے کہا کہ 35برسوں کے دوران اس طرح کے حالات پہلی مر تبہ دیکھنے کو ملے ہیں۔اس پر وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر سی این آر راؤ کو یقین دلا یا کہ آئندہ اس طرح کے حالات پیش نہ آئیں اس کا خیال رکھا جا ئے گا۔

انہوں نے بتا یا کہ مذکورہ ریسرچ سنٹر میں بارش کی وجہ سے جو نقصانات پیش آئے ہیں اس کے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی افسروں کو ہدایت دی، رپورٹ ملنے کے بعدراحت کاری کاموں کو انجام دیاجا ئے گا۔دو ماہ قبل نائب صدر جمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو کے ہمراہ انہوں نے اس سنٹر کا دورہ کیا تھا،اس وقت سنٹر کے ڈائرکٹر نے ڈرائینج کے مسئلہ کو درست کرنے کی گزارش کی تھی،جس کے بعد انہوں نے بنگلور واٹر بورڈ کے افسروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈرائینج کے مسئلہ کو دور کر نے کیلئے فوری ایک منصوبہ تیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ اس سنٹر میں کسی بھی طرح کا کو ئی مسئلہ پیش نہ آئے اس جانب توجہ مبذول کریں گے اور سنٹر کیلئے درکار تمام سہو لتیں فراہم کی جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...