دہلی شراب پالیسی کیس: وزیر اعلیٰ کیجریوال راؤس ایونیو کورٹ میں پیش، 15 ہزار کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت منظور

Source: S.O. News Service | Published on 16th March 2024, 11:49 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16/مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج بالآخر دہلی شراب پالیسی کیس میں راؤز ایونیو کورٹ میں حاضر ہوئے، جہاں سے انہیں 15 ہزار روپے کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت مل گئی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ کو یہ ضمانت آئی پی سی کی دفعہ 174 کی خلاف ورزی پر دی گئی ہے۔ اروند کیجریوال ای ڈی کے بار بار طلب کرنے کے باوجود تفتیش کے لیے پیش نہیں ہو رہے تھے۔ اس صورت میں ای ڈی نے کورٹ میں کیجریوال کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

اروند کیجریوال کی طرف سے دو وکیل رمیش گپتا اور راجیو موہن پیش ہوئے تھے۔ کیجریوال کی پیشی کے پیش نظر عدالت کے احاطے میں حفاظتی انتظامات بڑھا دیے گئے تھے۔ دہلی ٹریفک پولیس نے عدالت کے ارد گرد کے کئی راستوں کا رخ موڑ دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹریفک پولیس نے ان راستوں پر آنے والے لوگوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ وقت سے پہلے گھر سے نکلیں۔

خیال رہے کہ ای ڈی اب تک کیجریوال کو 8 سمن جاری کر چکی ہے۔ دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ نے اروند کیجریوال کو سمن جاری کیا اور انہیں 16 مارچ کو پیش ہونے کا کہا تھا۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں سمن کی پیروی نہ کرنے پر اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی درخواست کرتے ہوئے عدالت میں نئی شکایت درج کرائی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...