یڈیورپا کا اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس؛ بعض سرکاری دفاتر کو اندرون ایک ماہ بیلگاوی کے سورونا ودھان سودھا منتقل کرنے وزیر اعلیٰ کی ہدایت

Source: S.O. News Service | Published on 4th June 2020, 4:52 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،4؍جون (ایس او نیوز؍پی ٹی آئی) وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے حکام کو اندرون ماہ ریاست کے بعض سرکاری دفاتر کی نشاندہی اور ان کی بیلگاوی کے سورونا و دھان سودھا منتقلی کی ہدایت دی جس کا مقصد علاقائی توازن قائم کرنا ہے۔

انہوں نے یہ انتباہ دیا کہ اگلے اجلاس سے قبل وہ وہاں منتقل دفاتر کے کا م کاج کا شخصی طور پر جائزہ لیں گے۔ وزیر اعلیٰ دفتر نے اپنے بیان میں یہ بات کہی۔

یڈی یورپا نے پی ڈبلیو، بندرگاہوں اور اندرون ریاست آبی نقل و حمل کے محکموں کی کارگردی کا جائزہ لینے اجلاس منعقد کیا۔

بنگلورو میں موجود ریاستی سکریٹری یعنی ودھان سودھا کے طرز پر تعمیر سورونا و دھان سودھا میں سال میں ایک مرتبہ اسمبلی اجلاس منعقد ہوتا ہے۔ اس عمارت کی تعمیر یہ دعوے کے لیے کی گئی تھی کہ بیلگاوی کرناٹک کا اندرونی حصہ ہے۔ مہاراژترا دعویٰ کرنا ہے کہ بیلگاوی اس کا حصہ ہے۔ سال میں ایک مرتبہ دو ہفتوں کے لیے اسمبلی اجلاس کے انعقاد کے علاوہ یہ عمارت زیادہ تر غیر مستعمل رہتی ہے۔ علاقائی توازن قائم کرنے اور علاقہ کے شہریوں کے فائدے کے لیے بعض سرکاری دفاتر کو بیلگاوی کے ودھان سودھا منتقل کرنے شمالی کرناٹک کے عوام کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔ یہاں کے شہریوں کو کاموں کے سلسلے میں بنگلورو جانا پڑتاہے۔

2018 میں اس وقت کی کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت نے مبینہ امتیاز کو دور کرنے بعض سرکاری محکموں، بورڈس اور کمیشنوں کو شمالی کرناٹک منتقل کرنے کی اصولی طور پر منظوری دی تھی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو گزشتہ سال سیلاب میں تباہ سڑکوں اور پُلوں کی مرمت کا کام بھی مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ عہدیداروں نے وزیر اعلیٰ کو 500 کروڑ روپئے کی لاگت سے مرمت اور بحالی کے کاموں اور 1800 میں سے 1700 کلو میٹر سڑک کے کام کی تکمیل سے واقف کروایا۔

انہوں نے کہا کہ پُلوں کی تعمیر اور مرمت کا کام جاری ہے۔ انجینئروں کے تقررات میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ نے بے روزگار انجینئروں کو بطور زیر تربیت مقرر کرنے کی ہدایت دی ۔

انہوں نے سوگانے کے قریب شیموگہ ایئر پورٹ کا کام میعار سے سمجھوتہ کیے بغیر اندرون ایک سال مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ کی تمعیر کے لیے وجئے پورہ پر اراضی کی نشاندہی کی جاچکی ہے چنانچہ عہدیداروں کو جائزہ لینے کے بعد ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس کے دوران 1650 کلو میٹر دیہی سڑکوں کی ضلع کی اصل سڑکوں اور 10110 کلومیٹر ضلع کی اصل سڑکوں کو ریاستی شاہراہوں میں تجدید کرنے کافیصلہ کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...