عصمت دری معاملہ: چنمیا نند سی جے ایم عدالت میں پیش، اگلی پیشی 16 دسمبر کو

Source: S.O. News Service | Published on 30th November 2019, 8:48 PM | ملکی خبریں |

شاہجہاں پور،30/نومبر(ایس او نیوز/یو این آئی) قانون کی طالبہ کی جانب سے جنسی استحصال وعصمت دری کے الزام میں شاہجہاں پور جیل میں قید سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیا نند کو سنیچر کو پولس نے سخت سیکورٹی کے درمیان چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔

چنمیانند کے وکیل اوم سنگھ نے بتایا کہ پیشی کے دوران کیس ڈائری کی آدھی ادھوری نقل انہیں دستیاب کرائی گئی تھی۔ آدھے ادھورے دستاویز ملنے پر ان کو دوبارہ عرضی دی گئی جس پر کورٹ نے انوسٹی گیٹرکو مقدمے سے متعلق تمام دستاویزات 16 دسمبر کو دستیاب کرانے کی ہدایت دی۔ اوم سنگھ نے بتایا کہ عدالت نے چنمیانند کی اگلی پیشی کے لئے 16 دسمبر کی تاریخ طے کی ہے۔ پولس نے پیشی کے بعد چنمیا نند کو واپس لے جاکر جیل میں داخل کرادیا ہے۔

سوامی چنمیا نند پر ان کے لاء کالج کی ایک طالبہ نے جنسی استحصال و عصمت دری کے سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر معاملے کی جانچ کرتے ہوئے ایس آئی ٹی نے ملزم سوامی چنمیانند کو 20 ستمبر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ چنمیا نند تب سے جیل میں ہی ہیں۔

ایس آئی ٹی کی جانب سے چارج شیٹ داخل کئے جانے کے بعد یہ ان کی دوسری پیشی تھی۔ چنمیا نند کو سنیچر کی صبح سخت سیکورتی کے درمیان جیل سی جے ایم عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ضروری قانونی چارہ جوئی پوری کرنے اور فائل پر دستخط کرنے کے بعد پولس نے چنمیا نند کودوباہ جیل میں داخل کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔