ممتا بنرجی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- ’وہ صرف انتخابات کے لیے آتے ہیں‘

Source: S.O. News Service | Published on 6th March 2024, 7:13 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا، 6/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے بنگال کی شناخت کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے فیس بک پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے 10 مارچ کو بریگیڈ میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’بوہیراگوٹو زومینداروں‘ (جو لوگ باہر سے آکر یہاں زمیندار بنے ہوئے ہیں) کو 10 مارچ کو اس بات کی یاد دلانی چاہئے کہ بنگال کا صبر اور شائستگی اس کی کمزوری نہیں ہے۔ 

اپنے پوسٹ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ ’’بنگال منریگا کے پیسے سے محروم ہے۔ وہ بنگال کی ایک الگ تصویر بنا رہے تھے۔ بنگال کو ملک کا ثقافتی دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ بنگال میں ایسی باتیں نہیں ہوتیں۔ بنگال تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔ مذہب مختلف ہے لیکن تہوار سب کے لیے ہیں۔ میں اسے برداشت نہیں کروں گی۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’وہ بنگال کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ بنگال کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ بنگال کی توہین ہوئی ہے۔ میں سبھی سے کہوں گی کہ 10 مارچ کو بریگیڈ میں آئیں۔ میں لوگوں سے بھی اپیل کروں گی کہ آئیے این آر سی کے خلاف لڑیں۔ آئیے آدھار کارڈ کی منسوخی کے خلاف لڑیں۔‘‘

ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ ’’ہم آخری دم تک لڑیں گے۔ ہم لڑے بغیر ہارنے والے نہیں ہیں۔ ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔ کچھ لوگوں نے امن اور اتحاد کو توڑا دیا ہے۔ ہمیں اسے روکنے کی ضرورت ہے۔ ہم اس کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔ ہم اس پارٹی کے خلاف کھڑے ہوں گے جو لوگوں کو لوٹ رہی ہے۔ جو لوگ دلتوں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔ پی ایم مودی کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ وہ یہاں صرف انتخابات کے دوران آتے ہیں۔ انتخابات کے بعد ہمیں ان کا چہرہ نظر نہیں آتا۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...