فلم اداکار چیتن کی گرفتاری کی مذمت میں دلت تنظیموں نے ظاہر برہمی

Source: S.O. News Service | Published on 26th February 2022, 11:19 AM | ریاستی خبریں |

ٹمکورو،26؍ فروری(ایس او  نیوز)سماج میں دبے کچلے اور مظلوم افراد کو انصاف فراہمی کیلئے جدوجہد کررہے فلم اداکار چیتن کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کرنا ناقابل برداشت ہے۔ کنڑا فلم اداکار چیتن کی گرفتاری پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے دلت تنظیموں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دلت لیڈر ناگراج نے کہا کہ چیتن کو اغوا کرکے لے جایا گیا، ان کاموبائل فون سوئچ آف کرکے پولیس گری کا مظاہرہ کرنا قابل مذمت ہے۔پولیس دستور کے بنیادی حقوق کو دفن کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کم سے کم گرفتاری سے پہلے ان کے گھر والوں کو اطلاع دی جانی چاہئے۔ اغواء کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ چیتن ہمیشہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے دلت اور پسماندہ طبقات کیلئے انصاف فراہم کرنے کی جدوجہد میں سرگرم رہتے تھے۔ پولیس کی جانب سے گرفتاری کا وارنٹ جاری کئے بغیر حراست میں لینے کی کارروائی کرنا قابلِ مذمت ہے۔ اگر چیتن کو رہا نہیں کیا گیا توبنگلور بند کرکے بہت بڑا احتجاج کیا جائے گااور ودھان سودھا اور ہائی کورٹ کو گھیرا جائے گا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے چند بسپا نے احتجاجیوں کی درخواست حاصل کرکے فوری کارروائی کرنے کا تیقن دیا۔ وہاں احتجاج میں رام مورتی،ضلع مادیگا ڈڈورکے صدر آٹو شیوراج،رنگا سوامی، کرشنپا، سریش، ناگراج، ہنومیا،سوراج ویگر شامل رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...