بینگلورو: الیکٹرک موٹر گاڑیوں کے لئے نیشنل اور اسٹیٹ ہائی ویز پر لگیں گے چارجنگ اسٹیشنس

Source: S.O. News Service | Published on 12th June 2022, 6:33 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو،12؍ جون (ایس او نیوز) وزیر توانائی سنیل کمار کے بیان کے مطابق ریاست میں الیکٹرک موٹر گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اب ریاستی ہائی ویز پر چارجنگ اسٹیشنس کا انتظام کیا جائے گا۔ 
    
بیسکام کے مرکزی دفتر میں الیکٹرک گاڑیوں سے متعلق حفاظتی احتیاط کے تعلق سے پورٹل کا اور بینگلورو شہر کو جدید الیکٹرگ گاڑیوں  کے علاقہ میں تبدیل کرنے  والی رپورٹس جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی ترغیب دینے کے مقصد سے زیادہ سے زیادہ چارجنگ اسٹیشنس قائم کیے جانے چاہیں ۔ اس سلسلے میں محکمہ توانائی کی طرف سے 24 جون سے 30 جون تک ایک ہزار سے زائد چارجنگ اسٹیشنس قائم کیے جائیں گے جس میں 3 ہزار الیکٹرک پلگس فراہم کیے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں محکمہ توانائی ریاست اور ریاستی ہائی ویز پر چارجنگ اسٹیشنس قائم کرنے کے لئے محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے افسران سے بات چیت کر رہا ہے۔ 
    
چارجنگ اسٹیشنس قائم کرنے کے پہلے مرحلے میں تمام ضلع مراکز میں چارجنگ اسٹیشنس قائم ہونگے ۔ دوسرے مرحلہ میں سیاحتی مراکز میں اور تیسرے مرحلے میں نیشنل اور اسٹیٹس ہائی ویز پر چارجنگ اسٹیشنس قائم کیے جائیں گے ۔ 30 جولائی کے اندر ریاست بھر میں 3200 سے زائد چارجنگ پلگس لگاتے ہوئے پورے ملک میں چارجنگ اسٹیشنس کی سب سے زیادہ تعداد رکھنے والی ریاستوں میں کرناٹک کو سر فہرست لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ 
    
اس موقع پر بیسکام  کے منیجنگ ڈائریکٹر پی راجیندرا چولن نے بتایا کہ فی الوقت بینگلورو میں 136 چارجنگ اسٹیشنس ہیں ۔ ایک مہینے کے اندر مزید 200 نئے اسٹیشنس قائم کیے جائیں گے۔
    

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...