لوک سبھا انتخابات: چنڈی گڑھ کے چیف الیکٹورل آفیسر سرکاری حصولیابیوں کے واٹس ایپ پیغامات پر برہم، ای سی آئی سے شکایت

Source: S.O. News Service | Published on 20th March 2024, 1:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی)  چنڈی گڑھ کے چیف الیکٹورل آفیسر نے لوک سبھا انتخابات کے دوران سرکاری حصولیابیوں کی تشہیر کے لئے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے ’وکست بھارت سمپرک‘ کے بینر تلے مرکزی حکومت کی ’حصولیابیوں‘ کو ظاہر کرنے والے واٹس ایپ پیغامات کے سلسلہ میں شکایت کو مناسب کارروائی کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے پاس بھیج دیا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق، ڈسٹرکٹ میڈیا سرٹیفیکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی نے شکایت کی چھان بین کے بعد مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ابتدائی ثبوت ملے۔ گزشتہ ہفتے لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔

یہ شکایت پول پینل کی 'سی وجل' موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے موصول ہوئی تھی اور اس معاملے پر سرکاری بیان میں شکایت کنندہ کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایک سرکاری محکمے نے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد حکومت کی کامیابیوں کو دکھانے کے لیے سوشل میڈیا خاص طور پر واٹس ایپ کا استعمال کیا۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، چیف الیکٹورل آفیسر، چنڈی گڑھ نے مناسب کارروائی کے لیے معاملہ ای سی آئی کو بھیج دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...