ودھان سودھا سے چمبل کے ڈاکوؤں کو ماربھگایا جائے: کمارسوامی

Source: S.O. News Service | Published on 10th October 2022, 11:46 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ، 10؍اکتوبر(ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہاکہ ودھان سودھا سے چمبل کے ڈاکوؤں کو ماربھگانا ہے - جنتادل (ایس) کے جنتامترا پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمارسوامی نے اس خیال کا اظہارکیا اورکہاکہ ریاستی عوام کے ٹیکس کا رقم لوٹ کر بدعنوانیاں کرتے ہوئے دستاویزات کو نذر آتش کرنے والی حکومت کو بے دخل کرنا ضروری ہے -

انہوں نے کہاکہ سیاسی فائدہ کے لئے مختلف ذاتوں کے درمیان نفرت پھیلائی جارہی ہے، گجرات بندرگاہ کے ذریعہ منشیات سربراہ کئے جارہے ہیں - ساحلی اضلاع کے نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے - انہوں نے کہاکہ بنگلور شہر کی بدنامی کیلئے کانگریس اوربی جے پی ذمہ دار ہیں، کارپوریشن میں بھی کروڑوں کا گھپلہ ہوا ہے - انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے طورپر دیوے گوڈا نے بے شمار خدمات انجام دی ہیں، جنتادل (ایس) کے دور حکومت میں بھی عوام نواز پروگرام انجام دئے گئے ہیں اس لئے عوام آگے والے انتخابات میں جنتادل (ایس) کو برسراقتدار لائیں -

نیشنل کالج میدان میں منعقد اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جنتادل (ایس) بنگلور یونٹ کے صدر پرکاش نے بتایا کہ نومبر میں جنتادل (ایس) کی جانب سے بنگلور حدود میں گھر گھر کمارنا پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے ذریعہ کمارسوامی کی قیادت والی حکومت کو برسراقتدار لانے پر انجام دئے جانے والے پروگراموں کے تعلق سے عوام کو جانکاری دی جائے گی - انہوں نے بتایا کہ آنے والے بی بی ایم پی انتخابات میں پارٹی کو برسراقتدار لانا اور اسمبلی انتخابات میں جنتادل (ایس) کے بنگلور حلقہ سے 10 تا12اراکین اسمبلی کو منتخب کرانا اہم مقصد ہے - سابق وزیرلیلا دیوی آرپرساد اوررکن کونسل بھوجے گوڈا نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمارسوامی کے دور میں کسانوں کا 28 ہزار کروڑ قرضہ معاف کیا گیا ہے -

اجلاس میں سنجے گوڈا، کرشنا ریڈی، نسرگا نارائن سوامی، سریش بابو، شرونا ودیگر حاضر رہے -آخر میں اجلاس میں شریک سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کو تہنیت پیش کی گئی-

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...