سی بی ایس ای امتحانات: یکم سے 15جولائی کے درمیان ہوں گے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2020, 8:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن ، سی بی ایس ای نے دسویں سے بارہویں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ امتحانات یکم جولائی سے لے کر 15 جولائی کے درمیان ہوں گے ۔ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نے نے جمعہ کو اس بات کا اعلان کیا ۔ سی بی ایس ای نے حالانکہ ابھی تک اس کا تفصیلی شیڈیول جاری نہیں کیا ہے ۔ تفصیلی شیڈیول کچھ وقت بعد آئے گا ۔ حکومت کے اس فیصلہ سے واضح ہے کہ 12 ویں کے بورڈ امتحانات جے ای ای مین اور نیٹ کے امتحانات سے پہلے ختم ہوجائیں گے ۔

دسویں جماعت کے صرف شمال مشرقی دہلی کے طلبہ کے امتحانات ہوں گے جو کہ دہلی میں خراب حالات کی وجہ سے شامل نہیں ہوسکے تھے ۔ مانا جارہا ہے کہ ان امتحانات کے نتائج اگست میں اعلان کئے جائیں گے ۔

خیال رہے کہ سی بی ایس ای کے امتحانات کی تاریخ کو لے کر کافی دنوں سے قیاس آرائی کی جارہی تھی ۔ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون شروع ہوگیا ، جس کی وجہ سے سی بی ایس ای کو درمیان میں ہی امتحانات روکنے پڑگئے تھے ۔ سی بی ایس ای نے اس وقت بھی کہا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا. ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔