سی بی ایس سی کے امتحانات منسوخ وزیراعظم کی صدارت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد فیصلہ، کارکردگی کی بنیاد پر نتیجہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd June 2021, 11:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،2؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے سی بی ایس ای کلاس 12 کے امتحانات منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر اور مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے علاوہ سکریٹری تعلیم اور وزارت تعلیم نے اس وبا کے پھیلنے کے درمیان سی بی ایس ای امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں سی بی ایس ای کے چیئرمین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو امتحان کے انعقاد کے تمام آپشنز کے بارے میں بتایا گیا۔

تاہم میٹنگ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ کورونا بحران کے دوران سی بی ایس ای 12 ویں کے امتحان کا انعقاد کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ اس کے بعد ان امتحانات کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بعد میں جب بھی امتحان لیا جائے گا بچوں کے والدین کو اس کے بارے میں بتایا جائے گا-

کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کا مستقل مطالبہ کیا گیاہے۔ اس سلسلے میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے وزیر اعظم کو ایک خط بھی لکھا۔ جس میں انہوں نے بچوں کے والدین کی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سال بھی گزشتہ سال کی طرح کارکردگی کی بنیاد پر نتائج جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

سی ایم کیجریوال نے امتحان منسوخ کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا:مجھے خوشی ہے کہ کلاس 12 کے امتحان منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ ہم سب بچوں کی صحت سے بہت پریشان تھے۔ یہ بڑی راحت ہے-اس کے ساتھ ہی 300 طلبا نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو ایک خط لکھا تھا - جس میں امتحان کے انعقاد کا از خود نوٹس لیا گیا تھا اور ان سے درخواست کی تھی کہ وہ اسے منسوخ کردیں۔ طلبا کا کہنا تھا کہ اس وبا کے درمیان امتحان کا انعقاد نہ صرف طلبا بلکہ ان کے کنبہ کے افراد، اساتذہ اور دیگر عملے کے لئے بھی ایک خطرہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کھرگے کا پی ایم مودی سے سوال : کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ میرے پانچ ہیں!

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...