بنگال ٹیچر بھرتی گھوٹالہ میں پارتھ چٹرجی سمیت 16 لوگ ملزم بنائے گئے، سی بی آئی نے کورٹ میں داخل کی پہلی چارج شیٹ

Source: S.O. News Service | Published on 30th September 2022, 9:54 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،30؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کروڑوں روپے کے مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی) بھرتی گھوٹالے میں سی بی آئی نے جمعہ کو خصوصی عدالت میں اپنا پہلا فرد جرم داخل کیا۔ چارج شیٹ میں ریاست کے سابق وزیر تعلیم اور ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری پارتھ چٹرجی سمیت مجموعی طور پر 16 افراد کے نام ہیں۔ چٹرجی کا نام فہرست میں چھٹے مقام پر ہے۔

اس معاملے میں سی بی آئی کی پہلی چارج شیٹ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ چارج شیٹ پیش کیے جانے کے 11 دن بعد پیش کی گئی ہے۔ ای ڈی چارج شیٹ میں چٹرجی اور ان کی قریبی ارپتا مکھرجی سمیت چھ لوگوں کا نام شامل ہے۔ اس معاملے میں جانچ شروع کرنے کے 51 دنوں کے بعد سی بی آئی نے چارج شیٹ پیش کی۔

سی بی آئی کی چارج شیٹ میں دیگر اہم ناموں میں مغربی بنگال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی) کے سابق چیئرمین کلیانمے گنگوپادھیائے، ڈبلیو بی ایس ایس سی کے سابق سکریٹری اشوک ساہا اور ڈبلیو بی ایس ایس سی کی اسکریننگ کمیٹی کے سابق کنوینر ایس پی سنہا شامل ہیں۔ چٹرجی واحد ایسا نام ہیں جو دونوں چارج شیٹ میں شامل ہیں۔

ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری اور ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ اگر کوئی گھوٹالوں کا قصوروار پایا جاتا ہے تو قانون اپنا کام کرے گا اور پارٹی اس معاملے پر آگے کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔ سی پی ایم کے راجیہ سبھا رکن بکاش بھٹاچاریہ نے کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کو جانچ عمل میں تیزی لانی چاہیے اور گھوٹالے کے ملزمین کو جلد سزا ملنی چاہیے۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان سمک بھٹاچاریہ نے کہا کہ سی بی آئی صحیح سمت میں جا رہی ہے۔

حال ہی میں سی بی آئی نے کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس ابھجیت گنگوپادھیائے کی بنچ میں اپنی پروگریس رپورٹ پیش کی تھی، جہاں یہ بتایا گیا تھا کہ اہل امیدواروں کو محروم کرنے والے نااہل امیدواروں کے لیے جگہ بنانے کے لیے ڈبلیو بی ایس ایس سی کے سرور پر نمبروں سے چھیڑ چھاڑ کیسے کی گئی۔ اپنی رپورٹ میں سی بی آئی کےا فسران نے یہ بھی بتایا کہ سرور پر 0 سے 5 کے پوائنٹ 50 سے 53 میں بدل دیے گئے۔ سی بی آئی نے معاون دستاویزوں کی شکل میں اصل آپٹیکل مارک ریکاگنیشن (او ایم آر) شیٹ کی اسکین کی گئی کاپیاں بھی جمع کیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔