این آرسی بد عنوانیوں میں اضافہ کا سبب بنے گا
بنگلورو،19/فروری(ایس او نیوز) شہر بنگلور میں مزدوروں تنظیموں کے رضاکاروں نے تنبیہ کی ہے کہ مرکزی حکومت کی طرف سے قومی رجسٹر برائے شہریت کے نفاذ کی کوئی بھی کوشش بد عنوانیوں کو ہوا دے سکتی ہے اور ملک بھر میں رشوت ستانی کا ماحول پیدا ہو جائے گا جبکہ غیرب لوگوں کو اپنے دستاویزات بنانے یا انہیں درست کرانے کے لئے افسروں اور حکام کے ہاتھوں کو گرم کرنا پڑے گا۔سماجی مفکر باپو ہیدور شیٹی نے حال ہی میں شہر میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسانوں کو اپنی زمینوں کے دستاویزات کو حاصل کرنے یا ان کے مندرجات کو درست کرانے کے لئے بھی رشوت یدنا پڑے گاہیبور شیٹی کے مطابق ووٹر شناختی کارڈ، آدھار اور دوسرے دستاویزات جو کافی جدو جہد کے بعد حاصل کئے جاتے ہیں ان میں بھی بہت ساری خرابیاں پائی جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ”گھروں کے پتہ کی تبدیلی اور دستاویزات کے اندرجات میں پائی جانے والی غلطیوں کی وجہ سے شہریت کو مسترد کیا جا سکتا ہے، یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ سرکاری ملازمین اس صورت حال کا استحصال کرتے ہوئے اپنی جیبیں گرم کرلینے کی کوشش کریں“۔