مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2024, 6:08 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ، 20/اپریل  (ایس او نیوز /ایجنسی) لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے انتخاب کے لیے ریاست میں سی اے پی ایف (مرکزی مسلح پولیس فورس) کی تعیناتی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دوسرے مرحلہ کی پولنگ 26 اپریل کو ہونی ہے۔ مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) عارض آفتاب کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلہ میں رائے گنج، دارجیلنگ اور بالور گھاٹ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے لیے الیکشن کمیشن نے ان اضلاع میں سی اے پی ایف کی 303 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قدم اٹھایا گیا ہے تاکہ انتخاب پرامن طریقے سے ہو اور ریاست میں کسی بھی طرح کی مشکل حالت پیدا نہ ہو۔

واضح رہے کہ انتخاب کو پرامن طریقے سے کرانے کے لیے ریاست میں سی اے پی ایف کی 273 کمپنیاں پہلے سے ہی تعینات ہیں۔ مزید 30 کمپنیاں اتوار تک ریاست میں پہنچ جائیں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سنٹرل فورس کی 30 اضافی کمپنیاں جو مغربی بنگال پہنچنے والی ہیں، وہ سکم اور میگھالیہ سے روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔

اس سے قبل مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن سے اس بات کو لے کر ناراضگی ظاہر کی ہے کہ اس نے ریاستی پولیس کو الیکشن کے دوران درکنار کر رکھا ہے۔ جمعہ کے روز ممتا بنرجی نے سی اے پی ایف سے متعلق لکھے گئے ایک خط کو لے کر انتخابی کمیشن پر حملہ کیا تھا۔ ایک انتخابی ریلی میں وزیر اعلیٰ نے سوال اٹھایا تھا کہ آخر ریاستی پولیس کو درکنار کرتے ہوئے کس طرح انتخابات کو بہتر انداز میں مکمل کرایا جا سکتا ہے؟

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعظم مودی اورامیت شاہ کو پرجول ریونا کی حرکتوں پر معافی مانگنی چاہئے: راہول گاندھی

  کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے جنتا دل ا یس کے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونا کے ذریعے عصمت دری کو ‘اجتماعی عصمت دری’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو عصمت دری کرنے والے کی حمایت کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔

کیا صرف مسلمانوں کے زیادہ بچے ہیں؟ مجھے بھی پانچ بچے ہیں؛ کھرگے نے پی ایم مودی کو دیا کرارہ جواب

  لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی کے ذریعے منگل سوتر اور مسلمانوں کے مسلسل ذکر پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اکثریت ملنے والی ہے اور اسی لیے وہ (مودی) اب منگل سوتر اور مسلمانوں کی بات کرنے لگے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم آپ کے پیسے ...

فرضی گرفتاری معاملے میں رائے بریلی کے ایس پی کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ نے دیا تحقیقات کا حکم

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) پرشانت کمار کو ایک طالب علم کی مبینہ فرضی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رائے بریلی کے ایس پی پر طالب علم کی فرضی گرفتاری کا الزام ہے۔ یہ گرفتاری مبینہ طور پر چوری کے ایک معاملے میں ایس پی ...

ایل جی کے حکم پر دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین برطرف، اصولوں کی خلاف ورزی کا الزام

ایک بڑی کارروائی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی خاتون کمیشن کے 223 ملازمین کو فوری اثر سے برطرف کر دیا ہے۔ الزام ہے کہ دہلی ویمن کمیشن کی اس وقت کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت ان کی تقرری کی تھی۔

میں نے کبھی ایسا وزیر اعظم نہیں دیکھا جس کی تقریریں حقائق اور حقیقت پر مبنی نہ ہوں: شرد پوار

  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی تقریروں میں حقائق اور حقیقت کا فقدان ہے۔ پریس سے بات کرتے ہوئے پوار نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی عوام سے جڑے مسائل پر بات نہیں کرتے بلکہ ان کی ...

سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں 11 دنوں بعد ووٹنگ فیصد میں زبردست اضافہ پر اٹھائے سوال، پوچھا-’ یہ زائد ووٹ کہاں سے آئے؟‘

شیوسینا (یو بی ٹی) کے ایم پی سنجے راؤت نے مہاراشٹر میں پہلے و دوسرے مرحلے کی ووٹنگ فیصد میں 10 فیصد کے زبردست اضافے پر الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے کے 11 دن اور دوسرے مرحلے کے ایک ہفتے بعد الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر ووٹنگ کا جو فیصد پیش کیا ہے، اس ...