2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل سی اے اے نافذ ہو جائے گا، بنگال بی جے پی صدر

Source: S.O. News Service | Published on 6th July 2022, 1:32 PM | ملکی خبریں |

کولکاتا،6؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی)  مغربی بنگال بی جے پی کے صدر سوکانت مجمدار نے منگل کے روز کہا کہ شہریت (ترمیمی) قانون یعنی سی اے اے کو 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل نافذ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اپنے وعدوں کو نبھانے کا ٹریک ریکارڈ رہا ہے۔

ادھر، بنگال کی برسراقتدار جماعت ٹی ایم سی، جو سی اے اے کی مخالفت کرتی رہی ہے، نے کہا کہ وہ ریاست میں اسے کبھی نافذ نہیں ہونے دے گی۔ ٹی ایم سی نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کی طرف سے اس طرح کے بیانات کا مقصد مرکز کی معیشت کے بندوبست میں ناکامی سے توجہ ہٹانا ہے۔

سی اے اے کو نافذ کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے سوکانت مجمدار نے کہا ’’بی جے پی کے پاس اپنے وعدوں کو نبھانے کا ٹریک ریکارڈ ہے۔ ہم نے رام مندر تعمیر کا وعدہ کیا تھا اور ہم نے اسے پورا کیا۔ سی اے اے ہمارا ہدف ہے اور ہم اسے حاصل کریں گ ے۔ اسے 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل نافذ کر دیا جائے گا۔

ریاست میں 2019 کے لوک سبھا اور 2021 کے اسمبلی انتخابات کے دوران متنازعہ قانون کو نافذ کرنے کا وعدہ بی جے پی کا اہم انتخابی موضوع رہا تھا۔ بھگوا پارٹی کے لیڈران اسے ریاست میں بی جے پی کی مضبوطی کی اہم وجہ قرار دیتے ہیں۔

مجمدار کا یہ تبصرہ بی جے پی کے رکن اسمبلی اسیم سرکار کے اس بیان کے کچھ دن بعد آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سی اے اے کو لاگو کرنے میں تاخیر سے مہاجرین میں پارٹی کی حمایت کو نقصان پہنچے گا کیونکہ اس سے ان میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔