نربھیا کے چاروں مجرموں کو پھانسی دینے کی تیاری ،بکسر مرکزی جیل میں تیار ہو رہے ہیں پھانسی کے 10 پھندے

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2019, 10:35 AM | ملکی خبریں |

بکسر،10/دسمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) تلنگانہ کے حیدر آباد میں عصمت دری اور قتل معاملہ کے ملزمین کے پولس تصادم میں مارے جانے کے بعد دہلی نربھیا معاملے کے ملزمین کو پھانسی پر لٹکائے جانے کے زور پکڑتے مطالبات کے مابین بہار کے بکسر مرکزی جیل کو اس سال 14 دسمبر تک پھانسی کے دس پھندے تیار کرنے کی ہدایت سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہو گیا ہے۔ لیکن ابھی تک جیل انتظامیہ کو بھی پتہ نہیں ہے کہ یہ پھندے کیوں بنوائے جارہے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ جیل انتظامیہ کو جیل ڈائریکٹوریٹ سے گزشتہ ہفتہ پھانسی کے دس پھندے تیار کرنے کا حکم موصول ہوا ہے ۔ہدایت میں ان پھندوں کو چودہ دسمبر 2019 تک تیار کرنے کو کہا گیا ہے ۔ حالانکہ جیل انتظامیہ کو بھی تک نہیں پتہ ہے کہ ان پھندوں کا استعمال کہاں اور کس لئے کیاجائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ مرکزی جیل میں کافی لمبے عرصے سے پھانسی کے پھندے تیار کئے جارہے ہیں۔ 6-5 قیدیوں کی 3-2 دن کی سخت مشقت کے بعد ایک پھندا تیار ہوتاہے ۔ اسے تیار کرنے میں 7200 کچے دھاگوں کا استعمال کیاجاتا ہے ۔ ا س سے قبل پارلیمنٹ حملے کے معاملے میں افضل گرو کو موت کی سزا دینے کیلئے اس جیل میں تیار کئے گئے پھانسی کے پھندے کا استعمال کیا گیا تھا۔

بہر حال، پھانسی کے دس پھندے تیار کرنے کی ہدایت کے بعد قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ 16 دسمبر 2012 کو دہلی میں ایک چلتی بس میں ایک لڑکی سے عصمت دری کے چار ملزمین کو اس مہینے کے اخیر میں پھانسی دی جاسکتی ہے ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے جمعہ کو ان ملزمین کی رحم کی درخواست کی فائل حتمی فیصلے کیلئے صدر جمہوریہ کو بھیج دی ہے ۔ وہیں دو دن قبل دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انیل بیجل نے بھی مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ بھیجی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملزمین کی سزا کسی بھی صورت میں معافی کے لائق نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔