موربی حادثہ: گجرات حکومت نے میونسپلٹی کو بھیجا ’وجہ بتاؤ نوٹس‘، تو جواب ملا ’ہمارے پاس دستاویزات ہی نہیں‘

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2023, 9:10 PM | ملکی خبریں |

موربی،24؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات کے موربی میں گزشتہ سال ہوئے اندوہناک پل حادثہ معاملہ میں ریاستی حکومت نے موربی میونسپلٹی کو ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری کیا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ پل حادثے کو لے کر میونسپلٹی کو تحلیل کیوں نہیں کر دینا چاہیے؟ اس کے جواب میں میونسپلٹی نے اپنے پاس موربی معاملہ سے جڑے دستاویزات نہ ہونے کی بات کہی ہے۔ موربی میونسپلٹی نے گجرات حکومت سے گزارش کی ہے کہ قصبہ میں کچھ ماہ پہلے ایک پل گرنے کے حادثہ کی تفتیش کے لیے خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ذریعہ ضبط کیے گئے دستاویزوں کو لوٹا دیا جائے تاکہ وہ حکومت کے ذریعہ جاری ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ کا جواب دے سکے۔

واضح رہے کہ موربی حادثہ میں 135 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ اس معاملے میں میونسپلٹی کے ایک افسر نے کہا کہ سبھی دستاویزات حکومت کے ذریعہ تشکیل ایس آئی ٹی کے پاس ہیں اور میونسپلتی کے پاس کوئی کاغذ نہیں ہے۔ ریاست کے محکمہ شہری ترقیات نے نوٹس میں موربی میونسپلٹی کو 25 جنوری تک تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ موربی میونسپلٹی کے ساتھ ہوئے معاہدہ کے مطابق پل کی دیکھ ریکھ اوریوا گروپ کر رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موربی میونسپلٹی نے پیر کے روز ایک میٹنگ کی جس میں قرارداد پاس کرتے ہوئے حکومت سے ایس آئی ٹی کے ذریعہ ضبط دستاویز واپس کرنے کی گزارش  کی گئی۔ میٹنگ کے بعد میونسپلٹی کے نائب سربراہ جئے راج سنگھ جڈیجہ نے نامہ نگاروں کو یہ جانکاری دی اور کہا کہ حکومت کے ذریعہ جاری ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ کا جواب دینے کے لیے دستاویز ضروری ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔