کرناٹک کے وزیراعلیٰ بومئی نے مسلمانوں کے تعلق سے کہا؛ بی جے پی کے اتنے برے دن نہیں کہ مسلمانوں کی خوشامد کرے

Source: S.O. News Service | Published on 28th January 2023, 1:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍جنوری(ایس او  نیوز)کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے مسلمانوں کے تعلق سے کہا  کہ بی جے پی کے اتنے برے دن نہیں آئے ہیں کہ  مسلمانوں کی خوشامد کرے - انہوں نے کہا کہ  مسلمانوں کو سرپر بٹھا کر ناچنے کا کام کانگریس کر رہی ہے وہ چاہے تو اس کام کو جاری رکھے، مگر  بی جے پی یہ سب کرنے والی نہیں  ہے۔

میڈیا میں آئی رپورٹ کے مطابق میسور ومیں اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کے درمیا ن ہوئی بات چیت کا حوالہ دے کر یہ کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں کی خوشامد کر رہی ہے- انہوں نے کہا کہ  بی جے پی کیلئے اتنے برے دن نہیں آئے کہ اسے مسلمانوں کی خوشامد کرنا پڑے- انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی  نے ایسا بالکل نہیں کہا کہ مسلمانوں کو راغب کیا جائے ،  بی جے پی کیلئے اس کی کوئی ِضرورت بھی نہیں ہے- صرف یہ کہا ہے کہ تمام طبقات کو اعتماد میں لیا جائے - مسلمانوں میں جو غربت ہے اسے دور کیا جائے اور اس سماج کو مین اسٹریم میں لا کر اس کو بھی ملک کی تعمیروترقی کا حصہ بنایا جائے- لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ مسلمانوں کی خوشامد کی جائے -اس سوال پر کہ بی جے پی کے متعدد رہنماؤں نے یہ کہا ہے کہ بی جے پی کو مسلمانوں کے ووٹ کی ضرورت نہیں ہے-

بومئی نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے اپنے حلقوں کے حالات کے مطابق ایسا کہا ہو گا وہ ان کا انفرادی موقف ہے-لیکن انتظامیہ چلانے کیلئے تمام کو اعتماد میں لے کر ہی کام کیا جائے گا- بومئی نے کہا کہ انتخابات کے معاملہ میں بی جے پی کی اپنی الگ حکمت عملی ہو گی کانگریس یا جنتا دل(ایس) کی مانند نہیں - بومئی نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست کے عوام سے کتنے وعدے کئے اور ان میں سے کتنے پورے ہوئے ان تمام کی تفصیل وہ اگلے ماہ اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے وقت سامنے رکھیں گے-سیاست سے سنیاس لینے سے متعلق سدارامیا کے تبصرہ پر بومئی نے کہا کہ باربار سدارامیا کی طرف سے اس طرح کے بیانات اس بات کا اشارہ دیتے ہیں کہ وہ مایوس ہو چکے ہیں - منڈیا میں اشوک کو انچارج وزیر بنائے جانے کی مخالفت پر بومئی نے کہا کہ ان کی کسی نے مخالفت نہیں کی - دوچار لوگوں نے اگر واپس جاؤ کے پوسٹر لگا دئیے تو اس پر اتنی توجہ دینے کی ضرورت نہیں -

ایک نظر اس پر بھی

الیکشن کا اعلان ہوتے ہی کرناٹک میں دَل بدلی کی کوشش کی الزام تراشیاں

کرناٹک اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی ریاست میں دل بدلی کے اندیشے بھی بڑھ گئے ہیں۔یہ صرف اندیشے ہی نہیں بلکہ کانگریس اور بی جے پی ایک دوسرے پر اس بات کا الزام بھی لگارہی ہیں کہ دوسری پارٹی ان کے ممبران اسمبلی کو اپنی پارٹی میں شامل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

کرناٹک میں انتخابات سے قبل ریزرویشن، ٹیپو سلطان اور حجاب کا مسئلہ

الیکشن کمیشن نے کرناٹک میں 10 مئی کو انتخابات کا اعلان کردیا ہے، اس  کے ساتھ ہی  ریاست بھر میں ضابطہ اخلاق بھی لاگو ہوچکا ہے، لیکن اس بار کے انتخابات میں  سیاسی پارٹیوں  کے پاس کیا اہم مدعے ہیں، اُس  پر ایک نظر دوڑانا ضروری ہے۔ روزنامہ سالار کے شکریے کے ساتھ  ذیل میں اُن مدعوں  ...

کرناٹک میں بی جے پی کے خلاف زبردست اقتدار مخالف لہر، اے بی پی-سی ووٹر سروے میں کانگریس کو واضح اکثریت کا اندازہ

کرناٹک اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا آج اعلان ہو گیا۔ اس درمیان اے بی پی-سی ووٹر کے اسپیشل عوامی سروے نے بی جے پی کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ سروے کے مطابق وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست اقتدار مخالف لہر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس اوپینین پول میں ...

کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، 10 مئی کو ایک ہی مرحلہ میں پولنگ، 13 مئی کو نتائج

  الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج کرناٹک اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ انتخابات کے لیے پولنگ ایک مرحلہ میں 10 مئی کو ہوگی، جبکہ 13 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پریس کانفرنس کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی۔

2Bریزرویشن کیلئے قانونی جنگ کی تیاری میں تیزی، متفقہ طور پر عدالت سے رجوع ہونے سینئر وکیلوں کا مسلم قائدین کو مشورہ

ریاستی بی جے پی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے 2Bریزرویشن کو ختم کر دینے کے فیصلہ کے خلاف عدالت سے رجوع ہو کر قانونی جنگ شروع کرنے کی تیاریوں نے شدت اختیارکر لی ہے۔