ڈی یو کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا یو اے پی اے سے بری، عمر قید کی سزا بھی منسوخ

Source: S.O. News Service | Published on 5th March 2024, 5:28 PM | ملکی خبریں |

ناگپور، 5/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) بمبئی ہائی کورٹ نے دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جی این سائی بابا کو بری کر دیا اور ان کی عمر قید کی سزا بھی منسوخ کر دی ہے۔ منگل (5 مارچ) بمبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ نے جی این سائی بابا اور 5 دیگر کی غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ایک کیس میں ماؤنواز گروپوں سے تعلق کا الزام لگاتے ہوئے سزا کو کالعدم کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بمبئی ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ کے جسٹس ونے جوشی اور والمیکی ایس اے مینیجس نے یہ فیصلہ دیا ہے۔ جی این سائی بابا اور ان کے دیگر ساتھی ملزمین کو 2014 میں ماؤ نواز گروپوں سے روابط رکھنے اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 2017 میں گڑھ چرولی کی عدالت نے سائی بابا اور ان کے دیگر ساتھیوں کو یو اے پی اے کے تحت ملزم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

آندھرا پردیش کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے جی این سائی بابا 90 فیصد جسمانی طور پر معذور ہیں۔ 2003 میں دہلی آنے سے پہلے ان کے پاس وہیل چیئر خریدنے کے لیے بھی پیسے نہیں تھے لیکن پڑھائی میں وہ بہت تیز رہے۔ سائی بابا 9 مئی 2014 کو گرفتاری سے قبل رام لال کالج میں انگریزی کے پروفیسر تھے۔ جے این سائی بابا نے آل انڈیا پیپلز ریزسٹنس فورم (AIPRF) کے ایک کارکن کے طور پر کشمیر اور شمال مشرق میں آزادی کی تحریکوں کی حمایت میں دلت اور قبائلیںوں کے حقوق کے لیے 2 لاکھ کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کیا۔ ان پر ماؤوادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا لیکن وہ ہمیشہ ہی اس الزام کی تردید کرتے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

گزشتہ لوک سبھا الیکشن کے مقابلے اس الیکشن میں ووٹنگ میں کمی

  ۱۸؍ ویں لوک سبھا کے لئے پولنگ کے دو مرحلوں میں کرناٹک عام قومی رجحان سے جدا دکھائی دے رہا ہے۔ اس نے ۲۰۱۹ء کے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں کم رائے دہندگی کے قومی رجحان کو غلط ثابت کر دیا ہے، حالانکہ بنگلورو نے ریاست کے ووٹنگ فیصد کو کافی حد تک کم کیا ہے۔

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

وقف بورڈبدعنوانی:امانت اللہ خان کوای ڈی نے پھر طلب کیا

  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو ان کی صدارت کے دوران دہلی وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اگلے ہفتے دوبارہ پیش ہونے کو کہا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اسی وقت، اوکھلا اسمبلی سیٹ سے عام ...

کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ممتا حکومت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

سپریم کورٹ پیر کو مغربی بنگال حکومت کی طرف سے کلکتہ ہائی کورٹ کے اس حکم کے خلاف داخل کی گئی ایک درخواست پر سماعت کرے گا، جس میں ڈبلیو بی ایس ایس سی کی طرف سے 2016 میں تدریسی اور غیر تدریسی عہدوں پر کی گئی 25753 تقرریوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

مودی ہار رہے ہیں، انڈیا الائنس 300 پار کرے گا، دو مرحلوں کی ووٹنگ کے بعد سنجے راوت کا دعویٰ

شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں 10 سال سے ایک ڈکٹیٹر حکمرانی کر رہا ہے ، اس سے تو بہتر ہے کہ ملک میں ایک مخلوط حکومت قائم ہو۔ ہم دو وزیر اعظم بنائیں یا چار، یہ ہماری مرضی ہے لیکن اس ملک کو ڈکٹیٹرشپ کی جانب ہم نہیں ...